تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » غلط فہمی دور کرلیں بانی پی ٹی آئی کے بغیر حکومت اور جمہوریت نہیں چل سکتی ، لطیف کھوسہ
    پاکستان

    غلط فہمی دور کرلیں بانی پی ٹی آئی کے بغیر حکومت اور جمہوریت نہیں چل سکتی ، لطیف کھوسہ

    adminadminفروری 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردارلطیف کھوسہ کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تسلسل سے پابند سلاسل کیا گیا، عوام نے بتایا بانی پی ٹی آئی نہ باغی ہیں نہ مجرم، غلط فہمی دور کرلیں بانی پی ٹی آئی کے بغیر حکومت اور جمہوریت نہیں چل سکتی ، ملک کی بڑی سیاسی جماعت کو آپ مائنس نہیں کرسکتے۔

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو ووٹوں کی گنتی کے دوران باہر نکال دیا گیا، الیکشن میں تحریک انصاف کو ہاتھ پاوٴں باندھ کر میدان جنگ میں اتارا گیا، عوام نے بھرپور انداز میں بتایا کہ ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے، عوام نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تسلسل سے پابند سلاسل کیا گیا، عوام نے بتایا بانی پی ٹی آئی نہ باغی ہیں نہ مجرم، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتے میں تین سزائیں دی گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سزاوٴں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    ان کامزید کہناتھا کہ ہم آزاد نہیں ہیں یہ شوشہ انہوں نے کس طرح ایجاد کردیا، ہم نے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی لکھا تھا، ہم سے صرف بلا لیا گیا ، ہم بلا لینے گئے تھے انہوں نے سارا جہیز کا سامان دے دیا، اس الیکشن میں ووٹرز خود امیدوار کو ڈھونڈ رہے تھے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں آزاد کہنا غیر قانونی و غیر آئینی ہے، فارم 45کے مطابق ہمارے 170امیدوار جیت رہے ہیں، ہمارا تقاضا ہے آرٹیکل 45کے مندرجات کے مطابق نتیجے کا اعلان کریں، این اے 163بہاولنگر میں پی ٹی آئی نمبر ون اور مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر ہے، جو 45ہزار ووٹوں سے ہار رہا ہے اس کو جتوادیا گیا ہے۔

    لطیف کھوسہ کاکہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے جمہوری روایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شکست تسلیم کی، خواجہ سعد رفیق نے مجھے فون کرکے مبارکباد دی، میں نے خواجہ سعد رفیق کو کہا کہ اپنے بڑوں کو بھی ایسے روایات دیں، خواجہ آصف ،ریحانہ ڈار سے ہار گئے ان کو شکست تسلیم کرنی چاہیے، خواجہ آصف اسمبلی میں کہتے تھے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، میں خواجہ آصف سے کہنا چاہتا ہوں کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے 60رزلٹ چرائے گئے ان کے بھی ہمارے پاس فارم موجود ہیں، ہمارے 170لوگ جیت رہے ہیں، ہمارے پی ٹی آئی اراکین کی پوری 170سیٹیں ہیں، حیرت ہے دو پارٹیوں کے درمیان بندربانٹ ہورہی ہے، یہ جمہوریت کے ساتھ کیا مذاق ہورہا ہے؟ اس ملک کے آئین اورجمہوریت کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے، جن کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہی نہیں یہ کیسے بندر بانٹ کرسکتے ہیں؟۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے، آپ کو بانی پی ٹی آئی کو واپس لانا پڑے گا، بانی پی ٹی آئی ہی ہمارے ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

    لطیف کھوسہ نے کہاکہ ظل سبحانی تاجپوشی کیلئے لائے گئے ان کے خواب 8فروری کو چکنا چور ہوگئے ، کسی کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی مسئلہ نہیں، سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوسکتے، ہمارے ساتھ بات کرنی ہے تو جمہوریت کے فروغ کیلئے بات کریں، پاور پولیٹکس کیلئے بات کرنی ہے تو پی ٹی آئی ایسی سیاست نہیں کرتی، ہم اکثریت میں ہیں کسی کے ساتھ اتحادی حکومت کیوں بنائی

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ میں چھ ہفتوں کیلئے جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن
    Next Article بشریٰ بی بی کی بنی گالہ منتقلی کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.