تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » غزہ میں چھ ہفتوں کیلئے جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن
    امریکہ

    غزہ میں چھ ہفتوں کیلئے جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن

    adminadminفروری 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کی اْردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی ہے ، دونوں رہنماوٴں نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت اور کوششوں پر زور دیا۔صدر جوبائیڈن نے کہاکہ وہ غزہ میں چھ ہفتوں کیلئے جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں۔
    عرب میڈیا کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کا وائٹ ہاوٴس میں اس بارے میں مذاکرات کے لیے امریکی صدر نے خیر مقدم کیا، دونوں رہنماوٴں نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں اور سرحدی شہر رفح میں ایک ممکنہ اسرائیلی حملے پر بڑھتی ہوئی تشویش پر گفت و شنید کی۔
    اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات میں امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ غزہ میں جان سے ہاتھ دھونے والے بڑی تعداد بے گناہ شہریوں اور بچوں کی ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ غزہ میں چھ ہفتوں کی جنگ بندی معاہدے کے لیے کام جاری ہے، اردن کے شاہ عبداللہ نے امریکی صدر پرجنگ بندی کی حمایت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے، صدر جوبائیڈن نے کہاکہ وہ غزہ میں چھ ہفتوں کیلئے جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں۔
    اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے آخری گڑھ رفح پر، جہاں 13 لاکھ لو گ پناہ لیے ہوئے ہیں، اس وقت تک حملہ نہیں کرنا چاہیے جب تک اس کے پاس وہاں موجود عام شہریوں کی حفاظت کا کوئی منصوبہ موجود نہ ہو۔
    شاہ کے ساتھ کھڑے ہو کر بائیڈن نے کہا کہ معاہدے کے اہم موضوعات میز پر ہیں اگرچہ ان میں ابھی خلا باقی ہیں۔
    بائیڈن نے کہا کہ معاہدے کے اہم نکات میز پر ہیں، امریکہ کسی معاہدے کو طے کرانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا، لڑائی میں کم از کم چھ ہفتوں کا وقفہ اور حماس کے پاس موجود بقیہ یرغمالوں کی رہائی۔
    عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ شاہ عبد اللہ سے یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب بائیڈن اور ان کے مشیر حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں ایک اور وقفے کی ثالثی کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ خطے میں انسانی ہمدردی کی امداد اور رسدیں بھیجی جا سکیں اور یرغمالیوں کو وہاں سے نکالا جا سکے۔
    امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہر بے گناہ زندگی کا نقصان ایک المیہ ہے ، غزہ میں مہینوں سے جاری جنگ کو کس طرح ختم کیا جائے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کس طرح منصوبہ بندی کی جائے۔

    خیال رہے کہ وائٹ ہاوٴس کو غزہ میں سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد حماس کے خلاف جاری اسرائیل کی جنگ میں اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود امریکی انتظامیہ کی اسرائیل کے لیے جاری حمایت پر عرب امریکیوں کی بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے۔
    یادرہے کہ اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر حملوں کے نتیجے میں اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں جبکہ 67 ہزار سے زائدزخمی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبلوچ طلباء عدم بازیابی کیس ، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ طلب
    Next Article غلط فہمی دور کرلیں بانی پی ٹی آئی کے بغیر حکومت اور جمہوریت نہیں چل سکتی ، لطیف کھوسہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.