تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکی صدر جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے رابطہ، غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ
    امریکہ

    امریکی صدر جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے رابطہ، غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ

    adminadminفروری 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، غزہ میں انسانی امداد میں اضافے اور رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی منصوبے سے متعلق گفتگوکی گئی۔

    وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ رفح میں 10 لاکھ فلسطینیوں کی حفاظت یقینی بنائے بغیر فوجی آپریشن آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو میں یرغمالیوں کی محفوظ رہائی کے بارے میں بھی بات چیت کی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق گفتگو میں پیشرفت سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

    ترجمان کے مطابق بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کیلئے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

    ادھر برطانیہ، سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور لبنان نے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے تباہ حال فلسطینیوں کی مزید تباہی کا اقدام قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب حماس نے خبردار کر دیا کہ اسرائیل کا رفح میں زمینی آپریشن یرغمالیوں کی رہائی کی بات چیت کو ختم کر دے گا۔

    اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یونیسیف نے رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں پناہ لیے ہوئے فلسطینی پہلے ہی کئی بار بے گھر ہوچکے ہیں، ان کے پاس رفح سے آگے جانے کی کوئی جگہ نہیں۔

    یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرچکی جبکہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 67 ہزار سے زیادہ ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر عارف علوی سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقات، انتخابات میں مبینہ دھاندلی بارے آگاہ کیا
    Next Article فن لینڈ کےسابق وزیراعظم الیگزینڈرسٹب صدارتی انتخابات میں کامیاب
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.