تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حکومت سازی، صوبائی اسمبلیوں میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟
    پاکستان

    حکومت سازی، صوبائی اسمبلیوں میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟

    adminadminفروری 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات کے انعقاد کے بعد نتائج کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی حکومت سازی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا مرحلہ شروع ہوگیا۔

    الیکشن کمیشن کا انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتوں میں مخصوص نشستوں کی تقسیم اور حکومت سازی کا طریقہ کار بھی واضح ہے، اسی کے تحت صوبائی اسمبلیوں میں کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی جماعتوں کو مقررہ تعداد کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستیں حاصل ہوں گی۔

    پنجاب اسمبلی کی مجموعی نشستوں کی تعداد 371، جس میں297 جنرل اور 66 خواتین اور 8 اقلیتوں کے لیے مختص ہیں، پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 186 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

    پنجاب اسمبلی میں 4.5 کی شرح سے (یعنی 9نشتوں پر ایک مخصوص نشست) کسی بھی سیاسی جماعت کو ایک خاتون کی نشست حاصل ہوگی، 37.12 کی شرح سے ایک اقلیتی نشست مختص کی جائے گی۔

    پنجاب میں موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق خواتین کی 66 میں سے 30 نشستیں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ(ق) کو 2،2 اور 32 نشستیں آزاد امیدوار کسی بھی سیاسی جماعت کو دلوا سکتے ہیں۔

    سندھ اسمبلی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 168 ہے، جن میں سے 130 جنرل نشستیں ہیں اور 85 نشستیں حاصل کر نے والی سیاسی جماعت اپنی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آسکتی ہے۔

    سندھ اسمبلی میں 130 جنرل نشستوں کی بنیاد خواتین کی 29 اور اقلیتوں کے لیے مخصوص 9 نشستوں کی تقسیم ہوگی اور یہ تقسیم 4.48 کی شرح پر خواتین کی ایک نشست اور 14.44 کی شرح سے ایک اقلیتی نشست مختص کی جائے گی۔

    مخصوص نشستوں کی تقسیم کے اس مقررہ تناسب سے سندھ اسمبلی میں پی پی پی خواتین کی 29 میں سے 19 نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے، 6 نشستیں ایم کیو ایم اور 3 نشستیں آزاد امیدوار کے مستقبل پرمنحصر ہیں۔

    خیبر پختونخوااسمبلی کی 145 مجموعی نشستوں میں سے جنرل 115 ہیں اور 73 نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اپنی حکومت بنا سکتی ہے، کے پی اسمبلی میں 4.42 کی شرح پر خواتین کی ایک مخصوص نشست اور 29 جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی نشست دی جائے گی۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں 26 مخصوص نشستوں میں سے 21 نشستیں آزاد امیدوار کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت پر منحصر ہیں، جمعیت علمائے اسلام کو دو نشستیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کو ایک،ایک نشست، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیریئنز مشترکہ طور پر ایک نشست حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

    بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 65 ہے اور کوئی بھی سیاسی جماعت 33 نشستیں حاصل کر کے باآسانی حکومت بناسکتی ہے، بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں کی بنیاد پر 11 خواتین اور 3 اقلیتی اراکین کا انتخاب ہوگا۔

    بلوچستان اسمبلی میں کسی بھی سیاسی جماعت کو 4.63 کی شرح سے خاتون کی ایک نشست اور 17 جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی نشست مختص کی جائے گی، موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق جے یو آئی کو 3، پی پی پی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی 2،2 باقی 3 نشستیں دیگر جماعتوں اور ایک نشست آزاد امیدوار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے مطابق مختص کی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے
    Next Article عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے پانچوں اسمبلیوں کی پارٹی پوزیشن جاری کردی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.