تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے
    پاکستان

    انتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے

    adminadminفروری 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے نے ملک بھر میں ہونے والے حالیہ قومی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا۔

    قومی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی میں نمایاں تاخیر ہوئی جس سے انتخابی نتائج میں رد و بدل کے شکوک و شبہات اور مختلف سیاسی دھڑوں کی جانب سے احتجاج کو تقویت ملی، جنہوں نے الزام لگایا کہ ان کے مینڈیٹ پر حملہ کیا گیا۔

    کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ملک میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی، یہ الیکشن کرانا نہیں چاہتے تھے اس لئے موبائل سروسز بند کردی لیکن اس کے باوجود پاکستان کے عوام اپنی رائے دینے کے لئے گھروں سے باہر نکلے۔

    اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمیعت علمائے اسلام ( ف) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا مشترکہ احتجاج اور دھرنا جاری رہا، دھرنے کے باعث سکرنڈ بائی پاس کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مسافر ٹرانسپورٹرز پریشان ہوگئے۔

    سانگھڑ میں بھی جی ڈی اے اور جے یوآئی نے مشترکہ احتجاج کیا، مظاہرین نے پریس کلب چوک پر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے میرپور خاص روڈ کو بند کردیا۔

    جیکب آباد میں جے یو آئی ف کا جمالی بائی باس پر دھرنا جاری ہے، دھرنے کے باعث جمالی بائی باس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مسافر پریشان ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں پی ٹی آئی نے مبینہ دھاندلی کے خلاف پنجاب کے مختلف حصوں میں "پرامن احتجاج” کی کال جاری کی تھی، پی ٹی آئی نے بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاین اے121 سے کامیاب ہونیوالےآزاد امیدوار وسیم قادر ن لیگ میں شامل
    Next Article حکومت سازی، صوبائی اسمبلیوں میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.