تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش 2024ء کا آغاز
    بین الاقوامی

    سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش 2024ء کا آغاز

    adminadminفروری 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2024ء کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے نمائش کا افتتاح کیا۔

    سعودی وزارت دفاع کے زیر اہتمام عالمی دفاعی نمائش 4 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی، نمائش میں 45 ممالک کے 773 سے زائد نمائش کنندگان اور 115 وفود شریک ہیں اس کےعلاوہ متعدد سرکاری ایجنسیوں، دفاعی صنعت سے وابستہ بڑی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی نمائندگی بھی ہے، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے نمائش کا دورہ بھی کیا۔

    نمائش میں وزارت دفاع کے پویلین میں تین بنیادی نکات پر توجہ مرکوز ہے جن میں مستقبل اور ترقیاتی پروگرام، تاریخی تبدیلیاں اور دفاعی و عسکری صلاحیت شامل ہیں، نمائش میں سکیورٹی برقرار رکھنے، سرحدیں محفوظ بنانے، بحرانوں اور آفات سے نمٹنے، فیلڈ ورک کی ترقی، ماحولیات کے تحفظ اور فوجی صنعتوں میں تعاون اور صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

    نمائش کے موقع پر جنرل اتھارٹی برائے ملٹری مینوفیکچرنگ کے نگران انجینئر احمد بن عبدالعزیز العوہلی نے ملٹری انڈسٹری کے شعبے کو مضبوط بنانے اور لوکلائزیشن کیلئے اقدامات کی سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت کی سپورٹ کے نتیجے میں 2022 کے آخر تک مینوفیکچرنگ میں لوکلائزیشن کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 13.4 فیصد ہوگئی ہے۔

    احمد بن عبدالعزیز العوہلی نے کہا کہ سپلائی لائن کی لوکلائزیشن کیلئے 74 سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے ہیں، 2030ء تک ملٹری انڈسٹری کی مجموعی پیداوار میں 93.75 ارب ریال حصہ ہو گا جبکہ براہ راست ملازمتوں کے 40 ہزار اور بالواسطہ ملازمتوں کے 60 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچلی کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 100 سےافراد ہلاک،ہنگامی صورتحال کا اعلان
    Next Article امریکامیں طلباء نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.