تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شہزادی بہادری دکھاؤ، ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر اپنی تصویر کے ساتھ پیغام
    بین الاقوامی

    شہزادی بہادری دکھاؤ، ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر اپنی تصویر کے ساتھ پیغام

    adminadminفروری 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے علیحدگی کے بعد باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ مختصر پیغامات دیتی رہی ہیں۔

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات یا علیحدگی کی افواہیں گزشتہ برس گردش کر رہی تھیں لیکن اس وقت تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم گزشتہ ماہ اس رشتے کے خاتمے کی تصدیق ہوگئی تھی۔

    شعیب ملک نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے ڈھاکا روانہ ہونے سے قبل اچانک اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تھا اور تصاویر جاری کردی تھیں، جس پر ان کے اور ثانیہ مرزا کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا کیونکہ مداحوں کو اس حوالے سے کوئی خبر نہیں تھی۔

    ثناجاوید کے ساتھ شعیب ملک کی شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے مختصر بیان میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لے لی ہے اور بعد میں ان کے خاندان کے دیگر افراد نے بیانات میں اس کی مزید تصدیق کردی تھی۔

    ثانیہ مرزا نے اپنے طور پر اس حوالے سے باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا میں اپنے پیغامات میں مبہم انداز میں حوصلہ اور ہمت دکھانے اور مشکل حالات سے گزرنے کا ذکر کرتی رہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر اب ایک اور مختصر پیغام جاری کیا ہے، جس کے ساتھ اپنی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جس میں وہ خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘شہزادی بہادری دکھائیں ورنہ آپ کا تاج گر جائے گا’، انہوں نے اپنے اس بیان کے حوالے سے کوئی تفصیل درج نہیں کی۔

    اس سے قبل انہوں نے اپنے دونوں بچوں کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر جاری کی تھی اور بچوں کو ‘لائف لائن’ سے تعبیر کیا تھا، اسی طرح 4 روز قبل اپنی تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا تھا کہ چمکتے سورج اور معمولی پنک کے ساتھ کچھ بھی ممکن ہے۔

    خیال رہے کہ شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ شادی کا اعلان کیا لیکن ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا حالانکہ بنگلہ دیش سے اچانک دبئی روانگی پر چہ مگوئیاں بھی کی گئیں اور ان پر میچ فکسنگ کے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔

    شعیب ملک نے ڈھاکا سے دبئی جانے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے میڈیا سے پہلے ہی معاہدے کے تھے، جس کی وجہ سے لیگ کے میچز چھوڑ کر جانا پڑا اور اس سے ان افواہوں کی تردید ہوئی تھی کہ ثانیہ مرزا سے خلع کے بعد کوئی اور تنازع ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleالیکشن مہم میں اسلحے کی نمائش پر 770 افراد کیخلاف مقدمات درج
    Next Article فریحہ پرویز کی موسیقی کی دُنیا میں واپسی، نیا گانا ریلیز
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.