تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » متعدی مرض میں مبتلا اکثر افراد اپنی بیماری کو چھپاتے ہیں، تحقیق میں انکشاف
    سائنس

    متعدی مرض میں مبتلا اکثر افراد اپنی بیماری کو چھپاتے ہیں، تحقیق میں انکشاف

    adminadminفروری 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مشی گن: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ متعدی بیماری میں مبتلا بہت سے لوگ کام، سفر یا سماجی تقریبات میں جانے کے لیے اپنی بیماری کو چھپاتے ہیں۔

    حال ہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ہر چار میں سے تین افراد (75 فیصد) کم از کم ایک بار ضرور اپنی متعدی بیماری کو دوسروں سے چھپاتے ہیں۔

    سائیکولوجیکل سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیق میں شامل شرکا نے اپنی بیماری کو مخفی رکھ کر ہوائی جہازوں میں سفر کرنے اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی اطلاع دی اور دوسروں میں بیماری پھیلنے کے خطرے کو نظر انداز کیا۔

    مزید برآں ان 75 فیصد افراد میں وہ بھی شامل تھے جو حفظان صحت کے شعبوں سے منسلک تھے۔ مشی گن یونیورسٹی کے ڈاکٹر اور سرکردہ محقق ولسن میرل کا کہنا تھا کہ اکثر بیمار افراد حتیٰ الامکان اپنے متعدی مرض کو چھپاتے ہیں چاہے ان کی بیماری دوسروں کے لیے کتنی ہی نقصان دہ ہو۔

    ولسن اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق کے لیے 900 سے زیادہ شرکاء کو شامل کیا جن میں 400 ہیلتھ کیئر ملازمین بھی شامل تھے۔ ان میں سے 70 فیصد شرکا نے اپنے متعدی مرض کی علامات کو چھپانے کی اطلاع دی۔

    اکثر شرکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ ان کا مرض اگر ظاہر ہوتا تو ان کی کئی سماجی سرگرمیاں متاثر ہوتیں۔ باقی شرکا نے کہا کہ انہوں نے کم تنخواہ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اوور ٹائم کیلئے ایسا کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگوگل کا پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے لئے عوامی سہولت کا اعلان
    Next Article بیٹریوں کی جھنجھٹ سے چھٹکارہ ،بیٹری کے بغیر چلنے والا سینسر ایجاد
    admin
    • Website

    Related Posts

    چاند پر موجود غار خلابازوں کے لئے بطور پناہ استعمال ہوسکتے ہیں، ماہرین

    جولائی 20, 2024

    آکسیجن کو زمین کا حصہ بننے میں 20 کروڑ سال لگے، تحقیق میں انکشاف

    جون 18, 2024

    سائنسدان نے ہالی وڈ فلم سے متاثر ہو کر آنسو سے چارج ہونے والی اسمارٹ لینسز بیٹری ایجاد کرلی

    جون 9, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.