تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان کو معاشی بحران سے نجات دلانا مشن ہے،بلاول بھٹو
    سیاست

    پاکستان کو معاشی بحران سے نجات دلانا مشن ہے،بلاول بھٹو

    adminadminجنوری 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈیرہ اسماعیل خان: سابق وزیر خارجہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے پاکستان کو نجات دلانا مشن ہے، پاکستانی عوام کی آمدنی میں اضافہ کر کے دکھاؤں گا۔

    جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ڈیرہ کے عوام نے اتنی محبت دی، اس کا کوئی ثانی نہیں، میرا اور ڈیرہ کے عوام کا رشتہ تین نسلوں سے چلتا آ رہا ہے، شہید ذوالفقار بھٹو نے ڈیرہ سے الیکشن لڑا تھا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کا کیا بنے گا جو ٹھنڈ کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہ رہے تھے؟ اب تو موسم اچھا ہے اب کہاں جائیں گے؟ ڈیرہ اسماعیل خان میں اس بار تیروں کی بارش ہو گی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، ایک بار پھر ہمارا ملک خطرے میں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بہادر لوگ ہیں، آج عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں، میں عوام کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے بینظیر نے قربانی دی تھی، وہی دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں، سیلاب سے ڈیرہ کے عوام متاثر ہوئے لیکن حکمرانوں نے ڈیرہ کے عوام کو نظر انداز کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے، باقی جماعتیں امیروں کو امیر اور غریبوں کو غریب تر بناتی جا رہی ہیں، پاکستان میں بڑے مسائل غربت اور بیروزگاری ہیں، روایتی سیاستدانوں میں اہلیت نہیں کہ ان مسائل کا سامنا کر سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی، آپ میرے لیے محنت کر رہے ہیں، میں آپ کے لیے دن رات محنت کروں گا، میں بہادر بہن اور بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملکی معیشت بہتر ہو گی تو لوگوں کو فائدہ ہو گا،جہانگیر ترین
    Next Article بانی پی ٹی آئی کا جرم بیٹے سے تنخواہ لینا نہیں اس نے سنگین جرم کیا ہے،مریم نواز
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.