تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مجھے الیکشن سے قبل پریڈ گراؤنڈ میں ایک جلسہ کرنے دیں انکو سمجھ آجائے گی،بانی چئیر مین
    سیاست

    مجھے الیکشن سے قبل پریڈ گراؤنڈ میں ایک جلسہ کرنے دیں انکو سمجھ آجائے گی،بانی چئیر مین

    adminadminجنوری 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: بانی چیئرمین تحریک انصاف نے ایک بار پھر مذکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبشلمنٹ ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں اور ہمارے اوپر ریڈ لائن ڈال دی گئی ہے۔مجھے الیکشن سے قبل پریڈ گراؤنڈ میں ایک جلسہ کرنے دیں انکو سمجھ آجائے گی۔

    اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے کیسز بہت تیزی سے چلائے جارہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ میچ فکس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’ہماری پارٹی کو الیکشن مہم سے روکا جارہا ہے جبکہ امیدواروں اور کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے، جس کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے اور چیف جسٹس کو اس بات کو سو موٹو ایکشن لینا چاہیے کیونکہ آئین کے آرٹیکل پندرہ، سولہ اور سترہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے۔

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام پابندیوں کے باوجود ہمارے کارکن ملک بھر میں نکلے جس پر میں انہیں مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا وہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ تیار نہیں۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ویگو ڈالا بھی نہیں جتوا سکتا، ہماری پارٹی کو اکٹھا نہیں ہونے دیا جارہا، امیدواروں کو پولیس نے اٹھالیا اور سپریم کورٹ کہتی ہے ثبوت دو۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں سپریم کورٹ کا سپریم ٹیسٹ ہے اور بنیادی حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔ ایک اور صحافی کے سوال ’’بلے کے فیصلے پر تو آپ نے سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کردیا ہے اب سپریم کورٹ سے ہی استدا کررہے ہیں‘ پر عمران خان نے کہا کہ ’سپریم کورٹ پر میں نے عدم اعتماد کیا ہے لیکن سپریم کورٹ پورے پاکستان کی ہے، ہمارے کارکنوں کی گرفتاری کی ذمہ داری بھی سپریم کورٹ پر ہے، یہ کیسا الیکشن ہے انہوں نے پورے الیکشن کو ڈسکریڈٹ کردیا ہے‘۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا باجوہ این آر او لینے کیلیے میرے پیچھے پڑا ہوا تھا اور جب انکار کردیا تو انتقامی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ ’مجھے الیکشن سے قبل پریڈ گراؤنڈ میں ایک جلسہ کرنے دیں انکو سمجھ آجائے گی، نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ لائی اور بائیو میٹرک بھی ایئرپورٹ پر کروانے کی سہولت دی گئی‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی نہیں روک سکتا، ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں اور موجودہ صورت حال میں نواز شریف کو ویگو ڈالا بھی نہیں جتوا سکتا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسد مجید اور سہیل محمود سائفر میں اہم گواہ ہیں جبکہ اعظم خان پر اسٹیٹ ڈیفینس کونسل نے جرح کی یہ اوپن ٹرائل نہیں، ہمارا وکلاء کا حق دفاع ختم کردیا گیا، لگتا ہے فیصلہ بہت جلد آجائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتوشہ خانہ کیس حتمی مرحلے میں داخل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق دفاع ختم
    Next Article ووٹ دانشمندی سے استعمال کریں،پیپلز پارٹی اور عوام مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، آصفہ بھٹو
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.