تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » توشہ خانہ کیس حتمی مرحلے میں داخل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق دفاع ختم
    پاکستان

    توشہ خانہ کیس حتمی مرحلے میں داخل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق دفاع ختم

    adminadminجنوری 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا حق جرح ختم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جہاں اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کا حق جرح ختم کر دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج ایک بار پھر وکیل تبدیل کرنے کیلئے درخواست دیدی۔

    اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سماعت کے آغاز پر وکیل چوہدری اظہر عباس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے وکالت نامہ جمع کروایا۔

    پراسیکیوشن کی جانب سے نیب کے وکیل امجد پرویز نے تبدیلی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کو التوا میں ڈالنے کیلئے بار بار وکیل تبدیل کیے جارہے ہیں، وکلاء صفائی مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، پانچ سے چھ بار گواہ عدالت آچکے ہیں مگر وکلاء صفائی جرح نہیں کررہے ہیں۔

    آج کی سماعت میں وکلا صفائی نے پانچ گواہوں پر جرح کی، پراسیکیوشن نے توشہ خانہ کیس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کروا دیئے جبکہ نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں بیس گواہوں میں سے چار گواہوں کو ترک کر دیا۔

    احتساب عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کل ملتوی کردی جہاں کل احتساب عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

    ادھر وکیل شہباز کھوسہ کا کہنا ہے کہ والد کا الیکشن چھوڑ کر جرح کیلئے آیا تھا لیکن عدالت جرح کا حق ختم کردیا ہے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئی فون کی جانب سے جلد نئے ایموجیز متعارف کرائے جانے کا امکان
    Next Article مجھے الیکشن سے قبل پریڈ گراؤنڈ میں ایک جلسہ کرنے دیں انکو سمجھ آجائے گی،بانی چئیر مین
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.