تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سعودی عرب نےساحل سمندر کی صفائی کے لئے ’’روبوٹ‘‘ کی خدمات لے لیں
    بین الاقوامی

    سعودی عرب نےساحل سمندر کی صفائی کے لئے ’’روبوٹ‘‘ کی خدمات لے لیں

    adminadminجنوری 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: سعودی عرب نے ساحل سمندر کو کچرے اور فضلے سے پاک صاف رکھنے کیلئے جدید طرز کے روبوٹ کی خدمات حاصل کر لیں۔

    سمندر کسی بھی ملک میں ہو اس کا ساحل تفریح کے دلدادہ افراد کیلئے ہمیشہ پسندیدہ مقام میں سے ایک ہوتا ہے اور ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد وہاں تفریح کیلئے آتی ہے۔

    سیاحوں کی کثیر تعداد کے باعث ساحل کچرے اور سمندری فضلے کی وجہ سے خراب ہو جاتے ہیں، تاہم سعودی عرب اب ساحلوں کی صفائی کیلئے جدید طریقوں پر عمل پیرا ہو رہا ہے۔

    سعودی عرب نے ساحل سمندر کو کچرے اور فضلے سے پاک صاف رکھنے کیلئے جدید طرز کے روبوٹ کی خدمات حاصل کر لیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحر احمر اور امالا سیاحتی منصوبوں کو ترقی دینے والی کمپنی ریڈ سی گلوبل کا کہنا ہے کہ ساحلوں کی صفائی کیلئے نئے طرز کے ایسے روبوٹ ڈیزائن کئے گئے ہیں جو پلاسٹک سمیت ہر طرح کا کچرا اور ملبہ جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ روبوٹ ایک گھنٹے میں تین ہزار مربع میٹر رقبے کی صفائی کر سکتا ہے، یہ روبوٹ ساحلی ریت کو خوش منظر بنانے کے نظام سے بھی آراستہ ہے اور ایک سینٹی میٹر حجم کے کچرے تک کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس الیکٹرانک روبوٹ کو ریموٹ سسٹم کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اس کی خوبی یہ بھی ہے کہ ماحول کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچائے بغیر مکمل صفائی کر سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغلط اور گمراہ کن معلومات کی تشہیر میں بھارت دنیا بھرمیں سرِفہرست ،سماجی خلیج بڑھنے کا خطرہ
    Next Article آئی ایل ٹی 20 ، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اپنے ‘ ہم نام’ سے ملاقات
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.