تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف 27سال بعد ٹیسٹ میں تاریخی فتح
    کھیل

    ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف 27سال بعد ٹیسٹ میں تاریخی فتح

    adminadminجنوری 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برسبین: ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر 27 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔

    مہمان ٹیم نے کینگروز کو 1997 کے بعد اسکی سرزمین پر ڈھیر کیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز 2001 کے بعد آسٹریلیا کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 216 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا تاہم ویسٹ انڈین بولر شمر جوزف کی ناقابل یقین بولنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم وکٹ پر سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    شمر جوزف نے دوسری اننگز میں کیریئر کی بہترین بولنگ کرواتے ہوئے 11.5 اوورز میں 68 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ اور ٹیسٹ سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

    ویسٹ انڈین فاسٹ بولر دوسری اننگز میں پاؤں کے زخمی انگوٹھے کے ساتھ بولنگ کرتے رہے۔

    ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز ٹیم 311 رنز بنا کر آٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 289 رنز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی تھی۔ 22 رنز کی برتری حاصل ہونے کے باوجود ویسٹ انڈیز 193 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور مخالف ٹیم کو 216 رنز کا ہدف دے سکی تاہم میزبان ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ٹیسٹ کے چوتھے روز 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 2 فروری سے ہوگا جبکہ تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایران کی اپنی سرزمین میں 9 پاکستانی کے قتل کی مذمت،ملزمان کی گرفتاری کی یقینی دہانی
    Next Article نوجوان کا ایک منٹ میں ٹیلر سوئفٹ کے 30 گانے پہچاننے کا منفرد ریکارڈ
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.