تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نوجوان کا ایک منٹ میں ٹیلر سوئفٹ کے 30 گانے پہچاننے کا منفرد ریکارڈ
    فن و فنکار

    نوجوان کا ایک منٹ میں ٹیلر سوئفٹ کے 30 گانے پہچاننے کا منفرد ریکارڈ

    adminadminجنوری 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:پاکستانی نوجوان بلال الیاس جہانگیر نے نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ایک منٹ میں 30 گانے پہچان کر منفرد ریکارڈ بنا لیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا دیا۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق بلال الیاس جہانگیر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے بہت بڑے مداح ہیں، انہوں نے ایک منٹ میں ان کے سب سے زیادہ گانے پہچان کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

    بلال الیاس نے 2019 میں برطانوی شہری ڈین سمپسن کے ایک منٹ میں 27 گانے پہچاننے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

    ٹیلر سوئفٹ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 50 گانوں کی فہرست تیار کی گئی جس میں بلال کو بغیر کسی میوزک کے ہر گانے کے ابتدائی الفاظ سننے تھے اور معلوم کرنا تھا کہ یہ کون سا گانا ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانے ٹیلر سوئفٹ کی اپنی آواز میں نہیں بلکہ کسی اور انسان کی جانب سے بولے گئے تھے۔

    بلال کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ بہترین طریقہ ہے کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے کتنے بڑے مداح ہیں، وہ روزانہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے سنتے ہیں لیکن اس ریکارڈ کو کامیاب بنانے کیلئے انہوں نے 13 ہفتے تک تیاری کی تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ گانے پہچان سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تیاری کے دوران وہ نیند میں بھی گانے کے بول گنگناتے رہتے تھے، ٹیلر سوئفٹ کے گائے ہوئے گانے کے بجائے کسی دوسرے انسان کی آواز میں دھنوں کو پہچاننا مشکل تھا۔

    یہ بلال کا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل ہے، انہوں نے اس سے قبل 2021 میں ایک منٹ میں جانوروں کی صرف آوازیں پہچان کر سب سے زیادہ جانوروں کی شناخت کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا اور پچھلے سال 2023 میں انہوں نے ایک منٹ میں امریکی گلوکار جسٹن بیبر کے سب سے زیادہ گانے پہنچاننے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    تاہم بلال الیاس کہتے ہیں کہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے پہنچاننے کا ریکارڈ ان کا سب سے پسندیدہ ریکارڈ ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف 27سال بعد ٹیسٹ میں تاریخی فتح
    Next Article سابق وزیرعطا مانیکا کے بیٹے حیات مانیکا نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا ،پی ٹی آئی میں شامل
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.