تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری،مزید 183 فلسطینی شہید
    بین الاقوامی

    عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری،مزید 183 فلسطینی شہید

    adminadminجنوری 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں کاسلسلہ نہ تھم سکا، صیہونی فوج کی بمباری سے ایک روز میں مزید 183 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غزہ کے شہر خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر ہسپتالوں کے قریب شدید لڑائی جاری رہی جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کی گئی، نصیرت کیمپ پر حملے میں 11 فلسطینی جان کی بازی ہارگئے جبکہ النصر ہسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔

    اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک شہادتوں کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 64ہزارسے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

    گزشتہ روز عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کو روکے اور شہریوں کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرے تاہم اپنے فیصلے میں عدالت نے جنوبی افریقہ کی درخواست کے برعکس جنگ بندی کا حکم دینے سے گریز کیا۔

    عالمی عدالت انصاف کے17 رکنی پینل میں سے 16 ججز موجود تھے اور صدر عالمی عدالت انصاف نے عبوری فیصلہ سنایا۔

    عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کے مطالبات درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے 25 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں، اسرائیل نے فلسطینیوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا، غزہ کے20 لاکھ سے زائد لوگ نفسیاتی اور جسمانی تکالیف میں مبتلا ہیں۔

    اس حوالے سے فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ فیصلہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کوئی ریاست قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

    پاکستان، قطر ، سعودی عرب اور فلسطین سمیت دنیا بھر سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے ، حماس کا کہنا ہے کہ فیصلے سے اسرائیل مزید تنہا ہوگا۔

    دوسری جانب امریکا اور یورپی یونین کا غزہ سے متعلق منفی کردار بھی سامنے آگیا، عالمی برادری میں اسرائیل اب واضح طور پر بے نقاب ہو چکا ہے

    اقوام متحدہ کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ اتحادیوں کے لیے مسائل پیدا کریگا، اسرائیل کے حمایتوں کو اس کے دفاع میں شرمندگی ہو گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
    Next Article بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے لیے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.