تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایزی پیسہ ایپلی کیشن میں خواتین کے لیے ’’آڈیو نکاح نامہ‘‘ کا فیچر متعارف
    ٹکنالوجی

    ایزی پیسہ ایپلی کیشن میں خواتین کے لیے ’’آڈیو نکاح نامہ‘‘ کا فیچر متعارف

    adminadminجنوری 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایزی پیسہ ایپلی کیشن میں ’’آڈیو نکاح نامہ‘‘ کا جدید فیچر متعارف کرادیا ہے، جس سے خواتین کو اپنی ازدواجی زندگی کے حقوق تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔

    پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس جدید فیچر کے ذریعے خواتین اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلے کو پڑھ اور سمجھ سکیں گی۔

    قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے مطابق پاکستانی خواتین کی دو تہائی اکثریت ناخواندہ ہونے کی وجہ سے نکاح نامہ نہیں پڑھ سکتیں جب کہ ایک تہائی خواتین کو نکاح نامے تک بروقت رسائی حاصل نہیں۔

    ایزی پیسہ ’’آڈیو نکاح نامہ‘‘ نے مفت، آسان اور قابل رسائی سہولت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالا ہے۔خواتین مخصوص نمبر 0341-1171222 پر مس کال دے کر ہیلپ لائن یا ایزی پیسہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس آڈیو ٹول تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں اور 7 مختلف زبانوں میں نکاح نامے کو سن سکتی ہیں۔

    علاوہ ازیں قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے ایپ میں اشاروں کی زبان کا آپشن بھی دستیاب ہے۔

    یہ فیچر خواتین کوان کی سماجی و اقتصادی پس منظر یا ڈیجیٹل تقسیم سے قطع نظر حقوق اور ذمے داریوں کو سمجھنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔

    ایزی پیسہ پر موجود نکاح نامہ آڈیو فیچر نہ صرف حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے بلکہ شادیوں سے متعلق بات چیت کا موقع فراہم کر کے ایک شاندار مستقبل کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleالیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ڈیڈی لائن میں توسیع
    Next Article پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کیلئے سب سے پرکشش اور منافع بخش مقام ہے،سفیر مسعود خان
    admin
    • Website

    Related Posts

    اے آئی سے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے،تحقیق

    اگست 23, 2024

    آئی ٹی کمیٹی اجلاس ،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

    اگست 22, 2024

    ایپل صارفین اب دل کی دھڑکن سے فون ان لاک کر سکیں گے

    اگست 20, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.