تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ڈی ایم ٹو بنے گی تو یہ نئی حکومت 2 سال سوا 2 سال نکال پائے گی۔،ورنہ پٹاخہ بج جائیگا،فیصل واوڈا
    سیاست

    پی ڈی ایم ٹو بنے گی تو یہ نئی حکومت 2 سال سوا 2 سال نکال پائے گی۔،ورنہ پٹاخہ بج جائیگا،فیصل واوڈا

    adminadminجنوری 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    FEDERAL MINISTER FOR WATER RESOURCES, MUHAMMAD FAISAL VAWDA ADDRESSING A PRESS CONFERENCE IN ISLAMABAD ON OCTOBER 22, 2018.
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ باپ بیٹی کی کنڈلیاں تو ملتے ہوئے نظر نہیں آرہیں، بھتیجے اور چچا کی کنڈلیاں شاید مل جائیں۔پی ڈی ایم ٹو بنے گی تو یہ نئی حکومت 2 سال سوا 2 سال نکال پائے گی۔ ورنہ پٹاخہ بج جائیگا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عرفان صدیقی اس عمر میں نوجوانوں کیلیے کیا منشور لکھیں گے، یہ آگے بڑھنے کا راستہ نہیں۔ اس منشور کا کچھ حصہ ہمیں 16مہینے میں نظر آیا تھا جس میں تباہی ہوئی، بدترین قرضے لئے گئے ہیں، اپنے بدترین کیس معاف کرائے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح معاملات چلا رہی تھی، نتیجہ دیوار پر لکھا نظر آ رہا تھا، یہ اپنے پاؤں پرکلہاڑی خود مارتی ہے۔ آنے والی حکومت کتنے سال چلے گی؟ کتنی لنگڑی لولی چلے گی؟کیا اس کا حساب کتاب ہوگا؟باپ بیٹی کی کنڈلیاں تو ملتے ہوئے نظر نہیں آرہیں۔ بھتیجے اور چچا کی کنڈلیاں شاید مل جائیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر لانگ ٹرم حکومت چلانی ہے تو زرداری صاحب کو مائنس نہیں کر سکتے۔ بوڑھے سیاستدانوں کو تسبیح پڑھ کر اپنے پوتے پوتیوں سے کھیل کر اللہ اللہ کرکے آگے جانے کی تیاری کرنی چاہیے۔

    انہوں نےمزیدکہا کہ اگر بیوروکریٹ کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 یا 62 سال ہے توایک لیڈر کی ایکسپائری ڈیٹ کم ازکم 70 سال تو لکھ دیں۔ اگر آپ یہ کہیں کہ وہ 100 سال تک بھی چلتا رہے گا تو یہ ممکن نہیں ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دھکا اسٹارٹ چیزیں چلتی نہیں ہیں۔ پی ڈی ایم ٹو بنے گی تو یہ نئی حکومت 2 سال سوا 2 سال نکال پائے گی۔ ورنہ پٹاخہ بج جائیگا۔ باپ اور بیٹے کی کنڈلی ابھی ایک ہی ہے۔ مجھے بیورو کریسی، ڈیموکریسی، اسٹیبلشمنٹ سے یا کسی اور سے کوئی شکایت نہیں۔ مجھے تو بھٹو زندہ چاہیے۔ مجھے تو زرداری کے 14سال واپس چاہییں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو بلیک ڈکشنری کا سہارا لے کر نکال دیتے ہیں، مجھے عمران خان کی چلتی ہوئی حکومت میں سنڈے کے دن دفاتر کھلنے کا جواب چاہیے۔ 15 ہزار لوگ پھانسی پر کیوں نہیں چڑھے؟ہر شعبے سے لے لیں۔پی ٹی آئی کا ووٹر کسی اور کا ووٹر نہیں۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ سائفر کے حوالے سے کہوں گا عمران خان کا دماغ سازشی نہیں۔ سازشی لوگ ان کے ساتھ تھے۔ البتہ عمران کانوں کے کچے تھے، اور ایکسائٹ ہو جاتے تھے اور ہر چیز اپنے سر پر لے لیتے تھے۔ اس کو سازش میں تبدیل کرنے والے ایک تو اندر ہیں۔ ایک سیاست سے بائے بائے کر کے نکل گئے ہیں۔ الیکشن میں پی ٹی آئی کے چار چار امیدوار کھڑے ہیں۔ بھائی وہ سب بکیں گے۔سب کی موج لگنے والی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکینسر سے شفا کے لئے گنگا میں ڈبکی لگوانے سے بچہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا
    Next Article بی پی ایل،بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی مشہور ہوگئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.