تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » طنزیہ جملوں سے تنگ آکر سرجری کرانے والی خاتون جان گنوا بیٹھی
    بین الاقوامی

    طنزیہ جملوں سے تنگ آکر سرجری کرانے والی خاتون جان گنوا بیٹھی

    adminadminجنوری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن: لوگوں کے طنزیہ جملوں سے تنگ آ کر موٹاپے میں کمی کیلئے سرجری کرانے والی برطانوی خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ مارگن ریبریو کو کئی برس تک ان کے وزن کی وجہ سے مذاق اڑائے جانے کا سامنا رہا جس کے بعد انہوں نے ترکیہ میں آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا، آپریشن سے قبل مارگن نے ایک ٹک ٹاک پوسٹ میں لکھا تھا کہ وزن کم کرنے کے آپریشن سے قبل میری آخری پوسٹ، ملتے ہیں اگلی دنیا میں۔

    مارگن ریبریو رواں ماہ کے آغاز میں اپنے پارٹنر کے ساتھ اڑھائی ہزار پاؤنڈز سے ہونے والی گیسٹرک سلیو سرجری کیلئے ترکیہ پہنچی تھیں تاکہ لمبے انتظار سے بچا جا سکے، آپریشن کے تمام معاملات طے پا جانے کے بعد انہیں 5 جنوری کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    گھر واپسی پر پرواز کے دوران مارگن ریبریو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور سیپٹک اٹیک کا شکار ہو گئی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر جہاز نے سربیا میں ہنگامی لینڈنگ کی جہاں ڈاکٹرز کو یہ معلوم ہوا کہ ان کی ایک آنت کٹ گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

    مارگن ریبریو کی والدہ 44 سالہ ایرین گبسن نے صحافیوں کو بتایا کہ اپنی زندگی کے دوران مارگن کو بے تحاشا مذاق کا نشانہ بنایا گیا، وہ اپنے وزن کو کم کرنے کیلئے کوشاں رہی اور بہت مشکل وقت گزارا، اپنی بیٹی کی میت گھر لانے کیلئے 10 ہزار پاؤنڈز اکٹھے کر رہی ہوں۔

    خیال رہے کہ گیسٹرک سلیو سرجری زیادہ فربہ افراد کا وزن کم کرنے کیلئے آفر کی جاتی ہے جس میں معدے کا کچھ حصہ کاٹ دیا جاتا ہے جس کا مقصد بھوک میں کمی لانا ہوتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحوثیوں کا اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی سٹاف کو یمن چھوڑنے کا حکم
    Next Article ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوہیم شائر پرائمری بھی جیت لی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.