کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فوٹو فیچر متعارف کرا رہی ہے جو تصاویر کو ترتیب دینے اور فون کو صاف رکھنے میں مدد دے گا۔
فوٹو سٹیکس نامی یہ فیچر کھینچی جانے والی تصویر کے وقت کے حساب سے چھوٹی چھوٹی البم بناتا ہے۔جس سے ایک وقت میں لی گئی تصاویر کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں مدد ملتی ہے،فوٹو سٹیکس تصاویرکو بالکل اس ہی طریقے سے ترتیب دیتا ہے جس طرح ایپل کی اپنی فوٹو البم ایپ کے فار یو سیکشن کے لیے تصاویر کو چھانٹتی ہے۔
گوگل کے مطابق صارفین ایپ کی مدد سے 100 تصاویر تک ایک ساتھ اکٹھی کر سکیں گے، البتہ، صارفین کو فوٹو اسٹیک کو تصاویر مرتب کرنے کے لیے استعمال کرنے سے قبل تصاویر کو بیک اپ کرنا ہوگا، یہ فیچر فون میں ذخیرہ تصاویر پر کام نہیں کرے گا۔
یہ فیچر فی الحال آئی فون صارفین اور پکسل فون جیسے چند اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم، گوگل اب یہ فیچر وسیع پیمانے پر اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرانے جا رہا ہے۔