تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی شرائط مسترد کردیں،نیتن یاہوکا جنگ جاری رکھنے کا اعلان
    بین الاقوامی

    اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی شرائط مسترد کردیں،نیتن یاہوکا جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    adminadminجنوری 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں قیدیوں کی رہائی کےبدلے جنگ بندی کی حماس کی شرائط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ "حماس کی طرف سے پیش کردہ ہتھیار ڈالنے کی شرائط” کو مسترد کرتے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ روکنےکے بدلے قیدیوں کی رہائی کے حوالےسے حماس کی تجویز کو قبول نہیں کرتے، جوہمیں نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے، ہم اسےتباہ کردیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اب تک 110 مغوی افراد کو واپس کر چکے ہیں اور ہم باقی یرغمالیوں کو جلد واپس کرنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ جنگ کے مقاصد میں سے ایک ہے اور اس کے حصول کے لیے فوجی دباؤ بنیادی شرط ہے، ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں، واضح رہے کہ میں ہتھیار ڈالنے کی ان شرائط کو مسترد کرتا ہوں جنہیں حماس نےپیش کیا تھا۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ حماس نے تمام یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی جو تجویز پیش کی ہے اس میں اس نے جنگ روکنے اور تمام اسرائیلی فوجیوں کو غزہ سے واپس کرنے کی شرط رکھی ہے، اگر ہم اس شرط کو قبول کرلیتے ہیں تو اس سے اسرائیل کی سلامتی کا حصول ممکن نہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جب تک غزہ میں حماس کی حکومت موجود ہے، اس وقت تک اسرائیل کی سلامتی خطرے میں رہے گی، اس لیے میں نے حماس کی طرف سے پیش کردہ تمام شرائط کو مسترد کردیا ہے۔

    نیتن یاہو نے تمام محاذوں پر جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ "کسی بھی دہشت گرد کو استثنیٰ نہیں دیتے، چاہے وہ غزہ، لبنان، شام یا کہیں بھی ہو، غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنانا چاہیے اور اسرائیل کے مکمل حفاظتی کنٹرول کے تابع ہونا چاہیے”۔

    انہوں نے کہا کہ "میں نے ہفتے کو فون پر امریکی صدر پر بھی واضح کیا کہ ہم اسرائیل کے لیے امریکا کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر جنگ روکنے کے لیے ہم اس موقف پر قائم ہے جو ہم نے شروع میں پیش کیا تھا۔ جب تک غزہ سے اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک ہماری جنگ جاری رہے گی‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ "ہم مکمل فتح حاصل کرنے اور حماس کو ختم کرنے کے بعد یہ دیکھیں گے کہ غزہ میں دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والی کوئی جماعت نہیں بچی ہے”۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ وہ "بہت زیادہ بین الاقوامی اور اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرنے کے اپنے موقف پر قائم رہیں گے، میرا اصرار وہی ہے جس نے کئی سالوں سے فلسطینی ریاست کے قیام کو ناکام بنایا، فلسطینی ریاست اسرائیل کو کے لیے ایک خطرہ ہے”۔

    ادھر حماس نے شائع ہونے والی ایک دستاویز میں اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کے حوالے سے تصدیق کی، کہ آپریشن "طوفان الاقصیٰ” فلسطینی کاز کو ختم کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ضروری قدم اور قدرتی ردعمل تھا۔

    خیال رہے کہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک فلسطینی شہادتوں کی تعداد 25ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 62 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچین میں مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے
    Next Article توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کے لئے مقرر
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.