تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیل کی شمالی وجنوبی غزہ میں بمباری،مزید178 فلسطینی شہید، شہادتیں25 ہزار سے تجاوز کرگئیں
    بین الاقوامی

    اسرائیل کی شمالی وجنوبی غزہ میں بمباری،مزید178 فلسطینی شہید، شہادتیں25 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    adminadminجنوری 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : اسرائیل پر جنگی جنون سوار ،نہتے فلسطینیوں پر شمالی وجنوبی غزہ میں شدید بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 178 فلسطینی شہید 293 زخمی ہوئے جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 25 ہزار 105 ہوگئی ہے ۔

    صیہونی فوج کی جانب سے خان یونس میں بمباری سے بڑےپیمانےپر شہادتوں کاخدشہ ہے جبکہ الشفا اور ناصر ہسپتال کوبھی نشانہ بنایا گیا ، 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اب تک زخمی ہونیوالوں کی تعداد 62 ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔

    اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہیں ، صیہونی فوج کے ہیبرون، جنین اور مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپوں کے دوران متعدد شہری گرفتار کیے گئے۔

    ادھر غزہ میں فلسطین اسلامک جہادنےصیہونی فورسز کےخلاف کارروائیاں تیز کردیں ، القدس بریگیڈز نے دعویٰ کیا کہ جنگجوؤں نے بوریج کیمپ کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں پر حملے میں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلےمیں 2 اسرائیلی فوجی جہنم واصل کردئیے، حملے میں متعدد صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے ۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں 22 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے، اسرائیلی بمباری کے باعث کیمپوں، ہسپتالوں سکولوں اور سڑکوں میں موجود لاکھوں بے گھر فلسطینی خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کے باعث وباؤں کا شکار ہو رہے ہیں۔

    ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کے جنگ بندی کے مطالبے کو پھر مسترد کر دیا ہے ، تاہم یرغمالیوں کی رہائی میں حکومتی ناکامی پر تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب جنوبی لبنان میں اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا، جس سے حزب اللہ کے دو ارکان شہید ہوگئے۔

    ادھر بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں سے بچنے کے لیے جہازوں نے ’اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں‘ کے اعلانات کرنا شروع کردیے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایکس کی جانب سے صارفین کیلئے آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف
    Next Article چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.