تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایران میں بی ایل ایف کے ٹھکانوں بمباری، ہلاک دہشت گردوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں
    پاکستان

    ایران میں بی ایل ایف کے ٹھکانوں بمباری، ہلاک دہشت گردوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

    adminadminجنوری 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ایران میں بی ایل ایف کے ٹھکانوں پر پاکستانی سٹرائیک میں ہلاک دہشت گردوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

    ایران میں پاکستانی سٹرائیک میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں دوستہ عرف چیئرمین، ساحل عرف شفق، محمد وزیر عرف وازو، سرور ولد اصغر اور بجر عرف سوغات شامل ہیں۔

    پاکستانی سٹرائیک میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد دوستہ عرف چیئرمین ضلع پنجگور کا رہائشی تھا، دہشت گرد دوستہ عرف چیئرمین نے 2013ء میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی، وہ بی ایل ایف کے کمانڈر فضل شیر عرف طاہر گروپ کا رکن تھا۔

    دوستہ عرف چیئرمین زامران سیکٹر میں منشیات فروشی اور لوٹ مار کے علاوہ پروم سیکٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث رہا۔

    یہ دہشت گرد 20 ستمبر 2019ء کو پروم میں سکول اور ایف سی پوسٹ، 23 مئی 2020ء کو پروم ہی میں ایف سی کی ایک اور پوسٹ اور 4 ستمبر 2022ء کو یوسف پوسٹ پر ہوئے بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

    دہشت گرد دوستہ عرف چیئرمین 19 جنوری 2023ء کو اخلاق عرف شوکت نامی شہری کے اغواء میں بھی ملوث تھا، اس نے گزشتہ سال 12 اپریل 2023ء کو ایف سی کے قافلے پر بھی حملہ کیا۔

    ہلاک دہشت گردوں میں ضلع پنجگور کے رہائشی اصغر عرف بشام کا بیٹا سرور بھی شامل ہے، جس نے 8 جون 2021ء کو فرنٹیئر کور کی پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی۔

    فروری 2023ء میں مذکورہ دہشت گرد کی پنجگور کے بس سٹینڈ پر فائرنگ سے محمد انصر نامی شہری اور 21 نومبر 2023 ء کو 1 سپاہی شہید ہوا۔

    ہلاک دہشت گرد محمد وزیر عرف وازو 14-2013ء میں بلوچ ریپبلکن آرمی میں شامل ہوا، جس نے 2019ء میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی ۔

    دہشت گرد وزیر عرف وازو بی ایل ایف کے دہشت گرد عابد عرف چاکر کا بھائی تھا،جس نے 4 مارچ 2023ء کو پل ناکہ پوسٹ پر گرنیڈ حملہ کیا،یہ دہشت گرد پروم، گوارگو اور ضلع پنجگور میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں شامل رہا۔

    محمد وزیر عرف وازو نے ضلع پنجگور کے احمد اللّٰہ اور عامر کو حملہ کر کے شہید کیا، اس نے یکم مئی 2023ء کو کسٹم آفس ایریا کے قریب ایف سی کے کانوائے پر بارودی سرنگ کا دھماکا کیا۔

    ہلاک ہونے والا دہشت گرد بجر عرف سوغات 2016ء سے بی ایل ایف کا حصہ تھا، جوپروم سیکٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا۔

    دہشت گرد بجر نے 7 مارچ 2023ء کو نذیر ولد بہرام کو اس کی رہائش گاہ سے اغواء کیا، ہلاک دہشت گردوں میں شامل ساحل لنگ عرف شفق معصوم پاکستانی شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔

    ساحل لنگ عرف شفق دہشت گرد بلبل کا بھائی تھا جو مارگٹ اور ہرنائی کے علاقے میں بھتے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہ چکا ہے۔

    یاد رہے کہ 17 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔

    ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر پاکستان نے علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعدلیہ کے خلاف گھٹیا اور غلیظ مہم کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مرتضیٰ سولنگی
    Next Article میرے خاندان ، رشتہ دار آج بھی مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں ،عائشہ عمر
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.