تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عدلیہ کے خلاف گھٹیا اور غلیظ مہم کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مرتضیٰ سولنگی
    پاکستان

    عدلیہ کے خلاف گھٹیا اور غلیظ مہم کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مرتضیٰ سولنگی

    adminadminجنوری 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کاکہنا ہے کہ عدلیہ کے خلاف گھٹیا اور غلیظ مہم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کیخلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں، عدم برداشت اور جھوٹ کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار رائے کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہوا ہے۔ ایف آئی اے ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور متعلقہ ادارے اکاوٴنٹس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، کئی سو اکاوٴنٹس مانیٹر کئے گئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں، عدلیہ کے خلاف ملک میں گھٹیا اور غلیظ مہم چلائی گئی، عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کیخلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں، عدم برداشت اور جھوٹ کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ وضاحت سے کہہ رہا ہوں کہ ملک آئین کے تحت چل رہا ہے، آئین کے تحت ہی نگران حکومت قائم ہوئی اور اسی طرح نئی قانونی اور آئینی حکومت وجود میں آئے گی، 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے، آئین میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے۔

    اس موقع پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی اے کے پاس مواد کو بلاک کرنے کا اختیار ہے، تمام ادارے ہمیں میڈیا اور سوشل میڈیا کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیں، ہمارے سوشل میڈیا کمپنیز کے ساتھ ہر 3 اور 6 ماہ کے درمیان اجلاس ہوتے ہیں، سوشل میڈیا سے متعلق عوامی آگاہی بہت ضروری ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سائبر کرائم ونگ مکمل طور پر چوکنا ہے، سوشل میڈیا پر بہت سے اکاوٴنٹس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، 500 سے زائد اکاوٴنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی ملکی سلامتی کو داوٴ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، سوشل میڈیا پر چلائے گئے مواد کے باعث مستقبل میں شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات پر تعلیمی اداروں کی بندش ، آئی جی اسلام آبا دکا اہم پیغام آگیا
    Next Article ایران میں بی ایل ایف کے ٹھکانوں بمباری، ہلاک دہشت گردوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.