تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میرے خاندان ، رشتہ دار آج بھی مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں ،عائشہ عمر
    فن و فنکار

    میرے خاندان ، رشتہ دار آج بھی مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں ،عائشہ عمر

    adminadminجنوری 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کاکہناہے کہ میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اْن کی بیوی ہوں۔

    معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کا پْرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اْنہوں نے قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں پر ردعمل دیا تھا۔

    20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر کچھ پْرانی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز ثنا جاوید اور شعیب ملک کی ہیں جبکہ ایک ویڈیو عائشہ عْمر کی بھی ہے جس میں وہ کرکٹر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کررہی ہیں۔

    شعیب ملک اور عائشہ عمرکے درمیان تعلقات کی خبر اْس وقت سامنے آئی تھی کہ جب کرکٹر کا عائشہ عمرکے ساتھ رومانوی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا، اس فوٹو شوٹ کے بعد کہا جارہا تھا کہ شعیب ملک اور عائشہ کے درمیان تعلقات قائم ہیں اور دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔

    ان افواہوں سے تنگ آکر عائشہ عمرنے عفت عمرکے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اْنہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی تھی۔

    اسی پوڈکاسٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں عائشہ عْمر کہتی ہیں کہ “اکثر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افوائیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں، لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کروادی تھی”۔

    عائشہ عمرنے کہا کہ “میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اْن کی بیوی ہوں”۔

    اْنہوں نے مزید کہا کہ “جو لوگ مجھے جانتے ہیں کہ اْنہیں میری چوائس (انتخاب)، میرے اقتدار اور میرے اصولوں کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے”۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

    دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے اْن کی بیٹی کی طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایران میں بی ایل ایف کے ٹھکانوں بمباری، ہلاک دہشت گردوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں
    Next Article بارانِ رحمت کے لیے ملک بھر میں جمعہ کے روز نماز استسقا ادا کی جائے گی
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.