تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مہنگائی کا بدنصیب تحفہ پچھلی حکومت نے آپکو دیا، بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کرگیا تھا،نوازشریف
    سیاست

    مہنگائی کا بدنصیب تحفہ پچھلی حکومت نے آپکو دیا، بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کرگیا تھا،نوازشریف

    adminadminجنوری 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مانسہرہ : قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کاکہناہے کہ مہنگائی کا بدنصیب تحفہ پچھلی حکومت نے آپکو دیا، بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کرگیا تھا،میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں۔

    مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا کہ مانسہرہ کے عظیم عوام کو میرا سلام، آج گن کر بتائیں کتنے سال بعد آپ سے ملاقات ہورہی ہے، 2013میں یہاں آیا تھا، آپ نوازشریف کو دیکھے بغیر اداس تو نہیں ہوگئے؟۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں نے مجھے آپ سے کتنا دور کردیا، کبھی جیل،کبھی مقدمات، کبھی لندن اور کبھی کہیں اور، آج 10سال بعد نوازشریف آپ کے سامنے آچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس نے مانسہرہ کا جذبہ دیکھا ہے،اب کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ سارا جلسہ ہی مجھے ووٹ دے رہا ہے، مریم یہاں الیکشن لڑنے نہیں آئی، مریم نے کہا تھا میں نے آپکے ساتھ مانسہرہ ضرور جانا ہے۔

    قائدمسلم لیگ ن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام سے پوچھتا ہوں، یہاں 10سال جن کی حکومت رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا،انہوں نے مانسہرہ کا کیا سنوارا؟ میں وزیراعظم تھا ،ایک پارٹی کا یہاں وزیراعلیٰ تھا، جو پارٹی یہاں 10سال رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا؟ ۔

    ان کاکہناتھا کہ مانسہرہ کی موٹروے بہت خوبصورت ہے، آپ سے بھی پوچھتا ہوں موٹروے نہیں تھی تو مانسہرہ کتنی دیر میں پہنچتے تھے؟ جب موٹروے نہیں تھی تو اسلام آباد سے مانسہرہ 5گھنٹے میں پہنچتے تھے، کہاں ڈیڑھ گھنٹے اور کہاں پانچ،نوازشریف کو دعائیں تو دو۔

    میاں نواز شریف نے کہا کہ اپنے وزیراعظم کونہ نکالتے تو مانسہرہ میں بھی آج خوبصورت ترین ایئرپورٹ ہوتا، یہ شہر خوبصورت شہر ہوتا اور عین ممکن ہے یہاں خوبصورت ترین میٹرو بس سروس ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں پر کسی نے کچھ بنایاتو میں نے بنایا،موٹروے جاکر دیکھ لیں، نوازشریف نے آکر ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،سستی بجلی اور گیس دی، میرے دور میں لوگوں کو روزگار ملا، پاکستان میں میٹروبس اور لاہور میں اورنج لائن ٹرین بنائی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپکو یاد ہونا چاہیے سبزیاں 10روپے کلو بکتی تھیں، پٹرول 60روپے لٹر تھا،گھی سستا تھا،چینی 50روپے کلو تھی، پاکستان میں کوئی مہنگائی نہیں تھی،اللہ نے برکت دی ہوئی تھی، ان ظالموں نے پاکستان کا ستیاناس کردیا، پاکستان کو ڈگر سے نکال کرنیچے پھینک دیا، ہمیں مدت پوری کرنے دی ہوتی تو آپ نے اگلی حکومت بھی ن لیگ کو دینی تھی۔

    نوازشریف نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں کہاں کھڑا ہونا تھا، مہنگائی کا بدنصیب تحفہ پچھلی حکومت نے آپکو دیا، بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کرگیا تھا، اب اس صوبے کو سنوارنے کا موقع آیا ہے، خیبر پختونخوا کو پاکستان کا بہتر صوبہ بنانا چاہیے۔

    ان کاکہناتھا کہ مانسہرہ خیبر پختونخوا کا سب سے خوبصورت شہر بننا چاہیے، اگر ن لیگ کی گورنمنٹ آتی ہے تو خوبصورت ترین ایئرپورٹ بنے گا، مانسہرہ میں انشاء اللہ ٹرین آئے گی،جو کراچی سے چلے گی اور یہاں آئے گی، ٹرین مانسہرہ سے آگے مظفر آباد جائے گی۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا والو ! آپ بھی اس جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ بگاڑنے والوں کو ووٹ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے ہی دیا تھا، میں چھوٹی چھوٹی باتیں نہیں کررہا، چھوٹی چھوٹی سڑکیں تو ویسے ہی آپکا حق ہے، اللہ نے موقع دیا تو یہاں میڈیکل کالج بھی بنے گا اور یونیورسٹی بھی، گیس،پٹرول ،سبزیاں اور آلو مٹر بھی سستے ملیں گے۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آپکو روزگار اور اچھا مستقبل بھی ملے گا، نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپس ہوں گے، نوازشریف خود آکر آپکے ہاتھوں میں لیپ ٹاپس دے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسابق حکمران صرف سیاسی مخالفین نہیں تھے بلکہ ذاتیات پر اترتے تھے، مریم نواز
    Next Article پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پراتفاق
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.