تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حلقہ این اے119، پی ٹی آئی امیدوار مریم نواز کے حق میں دستبردار
    سیاست

    حلقہ این اے119، پی ٹی آئی امیدوار مریم نواز کے حق میں دستبردار

    adminadminجنوری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: قومی اسمبلی کے لاہور سے حلقہ این اے 119 کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز شریف کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

    پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم اپنے ہزاروں کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے، مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے حلقے میں مریم نواز شریف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

    مہر محمد وسیم نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

    پی پی اور این اے 119 کے چئیرمین، وائس چئیرمین، زکوة کمیٹی کے چئیرمین، پارٹی عہدیدار اور سیکڑوں ساتھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھی 25 جنوری کو جلسے میں باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ مریم نواز شریف بھی 25 جنوری کو جلسے میں شرکت کریں گی۔

    مریم نواز شریف نے مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور مبارک دی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ترقی کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے، 2018 سے 2022 تک نااہلی کا اثر پورے پاکستان نے دیکھا اور بھگتا۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین رو رہی ہیں کہ گھروں میں گیس نہیں آرہی، سیاسی مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آج پورا پاکستان رو رہا ہے، پوری دنیا نوازشریف کے دور کی ترقی کی مثالیں دیتی ہے، لاہور کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھی لیکن وہی لاہور گندگی کا ڈھیر بن گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان، پنجاب اور لاہور کے چپے چپے پر نواز شریف اور شہبازشریف کی خدمت کے نشان ہیں، خدمت کرنا مشکل کام ہوتا ہے لیکناس امتحان میں صرف نواز شریف اور شہبازشریف سرخرو ہوئے، عوام کو پتہ ہے کہ کام کس نے کیا، سیاسی انتقام کس نے لیا، جھوٹ کس نے بولا۔

    مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر بہت برا وقت آیا لیکن چھوٹا یا بڑا کوئی لیڈر، کارکن، کونسلر بھی چھوڑ کر نہیں گیا۔ مسلم لیگ (ن) نہیں ایک خاندان ہیں، خون کے رشتوں سے زیادہ آپس میں جڑے ہیں، کارکن سگے بھائیوں کی طرح ہیں۔

    انہوں نےمزیدکہا کہ گزشتہ روز کارکن گاڑی سے گر کر زخمی ہوگیا جس کا بہت دکھ ہے، زخمی کارکن کو فون کیا اور اس کی خیریت پوچھی، زخمی بچے نے کہا کہ نوازشریف کے لیے جان بھی حاضر ہے اور یہ ہے جذبہ ہمارے کارکنوں کا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کا مستقبل اور ترقی نواز شریف کے ساتھ جڑی ہے، نوازشریف کو نکال دیں ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں بچتا جبکہ شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں ہر منصوبہ اور ہر نوکری میرٹ پر تھی، اسی پنجاب کو تباہ کیا گیا اور ہر نوکری رشوت سے ملتی تھی۔

    مریم نواز نے کہا کہ پانی، بجلی اور گیس سمیت عوام کا ہر مسئلہ حل کریں گے، اگلے پانچ سال عوام کی خدمت کا ایجنڈا بنا چکے ہیں، کارکن میرے بھائی اور بازو بن کر باہر نکلیں، عوام کو مہنگائی اور مسائل سے نجات دلانے میں نواز شریف کا ساتھ دیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاداکارہ ودیا بالن نے مداحوں کو خبردار کر دیا
    Next Article کراچی میں نوجوان کو اسکی مہندی والے دن دوست نے قتل کر دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.