تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کراچی میں نوجوان کو اسکی مہندی والے دن دوست نے قتل کر دیا
    پاکستان

    کراچی میں نوجوان کو اسکی مہندی والے دن دوست نے قتل کر دیا

    adminadminجنوری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: عوامی کالونی کورنگی سیکٹر 28 میں نوجوان کو اس کی مہندی والے دن دوست نے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول کی شادی 23 جنوری کو طے تھی۔

    پولیس کے مطابق نوجوان کو اس کے دوست طلحہٰ نے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تاہم پولیس نے طلحہ کو حراست میں لے لیا اور ابتدائی تفتیش میں طلحہٰ نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے لیکن قتل میں ملوث دیگر دو ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    جمعے کی شب عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر28 دارالعلوم کے عقب سے ایک نوجوان کی لاش ملی تھی جسے نامعلوم مسلح ملزمان نے چہرے پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا لیکن فوری طور پر مقتول نوجوان کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی تھی، ہفتے اور اتوار کی شب مقتول نوجوان کی شناخت 23 سالہ اسامہ جاوید نبی بخش کے نام سے کی گئی۔

    مقتول نوجوان مکان نمبر آر 313 کورنگی نمبر ڈیڑھ کا رہائشی اور نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، مقتول نوجوان کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر24/75 بجرم دفعات 34/302 کے تحت مقتول کے والد نبی بخش کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں مقتول نوجوان کے دوست طلحہٰ اور اس کے دیگر ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقتول کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ رکشہ چلاتے ہیں اور ان کے چار بچے ہیں، ان کے گھر میں مقتول بیٹے اسامہ کی شادی کی رسومات چل رہی تھی اور 23 جنوری کو بیٹے کی شادی طے تھی۔

    بیان میں والد نے بتایا کہ 19 جنوری کو بیٹے کی مایوں کی تقریب تھی اور ہم لوگوں نے دلہن کے گھر بری لیکر جانا تھا لیکن رات تقریباً 10 بجے کے قریب بیٹے اسامہ کا دوست طلحہٰ گھر آیا اور اسامہ کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر لے گیا ہم لوگ دلہن کے گھر سے واپس آئے تو اسامہ گھر میں موجود نہیں تھا جس پر اسامہ کو فون کیا تو اس کا نمبر بند تھا جس پر اس کی تلاش شروع کر دی گئی۔

    مقتول کے والد نے بتایا کہ ہفتے کی شب ہمیں معلوم ہوا کہ دارالعلوم کراچی کے پاس سے ایک جوان العمر شخص کی گولیاں لگی لاش ملی ہے جسے کسی نامعلوم نے گولیاں مار کے قتل کیا ہے جس پر ہم نے فوری عوامی کالونی پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس کی جانب سے ہمیں نوجوان کی تصاویر دیکھائی گئیں تو میں نے اپنے بیٹے کو شاخت کرلیا۔ میرا دعویٰ ہے کہ مقتول بیٹے کو اس کے دوست طلحہٰ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر کسی رنجش یا دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

    مقتول نوجوان اسامہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز ظہر کورنگی نمبر ڈیڑھ میں واقعے عثمانیہ مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں مقتول کے اہلخانہ، عزیز و اقارب اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ بعدازاں، مقتول نوجوان کی میت کورنگی نمبر ایک قبرستان لے جائی گئی جہاں مقتول نوجوان کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

    نماز جنازہ سے قبل، مقتول کے والد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مقتول بیٹے کی ایک ماہ قبل ہی طلحہٰ سے دوستی ہوئی تھی اور طلحہٰ کو مقتول کے دیگر دوست بھی جانتے ہیں، بیٹے نے طلحہٰ سے کیوں دوستی کی اس کا علم نہیں ہے، بیٹے کی پسند کی شادی تھی اور سب لوگ اس شادی سے راضی تھے البتہ طلحہٰ میرے بیٹے سے کیا چاہتا تھا اور کیوں قتل کیا میرے علم میں نہیں ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور جوان بیٹے کے قتل میں جو بھی ملوث ہے اسے فوری گرفتار کرکے قرار واقعے سزا دی جائے۔

    ایس ایچ او عوامی کالونی عدنان بخاری نے بتایا کہ پولیس نے مقتول اسامہ کے دوست طلحہٰ کو حراست میں لیکر قتل کی واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی قبضے میں لے لی ہے، گاڑی سے خون کے نمونے اور گولیوں کے 3خول بھی تحویل میں لیے گئے ہیں جنہیں فارنزک لیبارٹری میں بھجوایا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ زیر حراست ملزم طلحہٰ نے اپنا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، مقتول نوجوان اسامہ کے قتل میں زیر حراست طلحہٰ کے دو ساتھی مفرور ہیں اور ایک مفرور ملزم نے ہی مقتول اسامہ پر گولیاں چلائی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے جلد تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحلقہ این اے119، پی ٹی آئی امیدوار مریم نواز کے حق میں دستبردار
    Next Article سینئر اداکار ساجد حسن کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.