تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حماس کے ساتھ جنگ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک، تعداد 195 ہوگئی
    بین الاقوامی

    حماس کے ساتھ جنگ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک، تعداد 195 ہوگئی

    adminadminجنوری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب: غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو لڑائی میں اسرائیل کی فوج کا ایک اور سپاہی مارا گیا جس کی شناخت یوریل ایویڈ سلبرمین کے نام سے ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ سارجنٹ 23 سالہ یوریل ایویڈ سلبرمین غزہ میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوریل ایویڈ سلبرمین کا تعلق کریاتی بریگیڈ کی 7421 ویں بٹالین نہالیم سے تھا اور اسی بٹالین کے ایک اور افسر اور سپاہی بھی حماس کے ساتھ اس اسی لڑائی میں شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمی ہونے والے اسرائیلی فوج کے افسر اور سپاہی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    سارجنٹ یوریل ایویڈ سلبرمین کی ہلاکت سے اکتوبر کے آخر میں غزہ میں جنگ کے لیے داخل ہونے اسرائیل کی برّی فوج کے مارے گئے افسران اور اہلکاروں کی تعداد 195 ہوگئی۔

    یاد رہے کہ اس تعداد کے علاوہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں بھی ایک ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے جب کہ 200 سے زائد کو حماس نے یرغمال بنالیا تھا جنھیں اسرائیل اب تک آزاد نہیں کراسکا۔

    ادھر اسرائیلی فضائیہ کی 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 60 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ بچے سکول جانے سے محروم،رپورٹ میں انکشاف
    Next Article وزارت خارجہ کی 34 نئے ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کی منظوری
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.