غزہ: اسرائیل کی بمباری کے دوران فلسطینی جوڑے نے سادگی کے ساتھ شادی کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رفح کے پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی خاندان نے اپنے بچوں کی شادی کرادی جن کا بیاہ اسرائیل کے حملے سے قبل طے تھا لیکن بمباری میں گھر تباہ ہونے کے بعد سے یہ لوگ پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے تھے۔
والدین کا کہنا تھا کہ جنگ طویل سے طویل تر ہوتی جا رہی تھی اس لیے ہم نے یہ درست جانا کہ اس سوگوار ماحول میں خوشی کے نغمے بکھیر دیں تاکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آئیں اور دنیا جان لے کہ ہمارے حوصلے کتنے بلند ہیں۔
شادی کی تقریب میں دلہا دلہن اور کیمپ میں رہائش پذیر فلسطینیوں نے شرکت کی۔ نغمے گائے گئے اور کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دلہن نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔