تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاک ایران وزرائے خارجہ میں پھر رابطہ، کشیدگی ختم کرنے پراتفاق
    پاکستان

    پاک ایران وزرائے خارجہ میں پھر رابطہ، کشیدگی ختم کرنے پراتفاق

    adminadminجنوری 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ کے مابین ایک مرتبہ پھررابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزرا خارجہ کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال ہوا۔ واضح رہے کہ 16 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی گئی جس میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوگئی تھیں۔

    مذکورہ واقعہ کے بعد 17 جنوری کو وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا اپنے ایرانی منصب سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب پر واضح کیا تھا کہ 16 جنوری کو ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    بعدازاں 18 جنوری کو پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کو ’’مرگ بر سرمچار‘‘ کا نام دیا گیا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے تاہم ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی شہری یا ایرانی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔

    دونوں ممالک کے مابین سیاسی کشیدگی کے تناظر میں تازہ پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ دفتر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے حکام کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی، پاکستان اورایران کے کے برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری مندی تیزی میں تبدیل، کے ایس ای انڈیکس میں 79.83پوائنٹس کا اضافہ
    Next Article اسرائیل نے غزہ یونیورسٹی پر بم برسا دئیے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.