تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جاپان میں سابقہ فلائٹ اٹینڈنٹ ایئر لائن کی صدر بن گئی
    بین الاقوامی

    جاپان میں سابقہ فلائٹ اٹینڈنٹ ایئر لائن کی صدر بن گئی

    adminadminجنوری 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ٹوکیو: جاپان میں سابقہ خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کو ایئر لائن کا صدر نامزد کردیا گیا۔مٹسوکو ٹوٹوری نے کہا کہ وہ ایئرلائن میں آپریشنل سیفٹی کو مزید بہتر بنانے پر کام کریں گی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان ایئرلائن کی نئی نامزد صدر مٹسوکو ٹوٹوری نے 1985 میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر فلیگ کیریئر میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ 2015 میں انہیں کیبن کریو کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

    مٹسوکو ٹوٹوری کی تعیناتی کو ایک بڑی جاپانی فرم اور عالمی ایئر لائن کے لیے غیر معمولی تقرری کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ وہ یکم اپریل سے کو یوجی اکاساکا کی جگہ صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

    یہ تقرری ٹوکیو کے ہوائی اڈے پر جاپان ائیرلائن کے طیارے میں آگ لگنے کے واقعے کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 379 مسافروں کو زندہ بچالیا گیا تھا۔

    مٹسوکو ٹوٹوری نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کا بیشتر حصہ سیفٹی اور کسٹمر سروسز کے فرنٹ لائن پر گزارا ہے، انہیں امید ہے کہ ان کی پروموشن سے دیگر خواتین کو اپنے کیریئر میں اگلا قدم اٹھانے کی ہمت ملے گی۔

    مٹسوکو ٹوٹوری نے کہا کہ وہ ایئرلائن میں آپریشنل سیفٹی کو مزید بہتر بنانے پر کام کریں گی۔

    خیال رہے کہ جاپان کی حکومت 2030 تک بڑے کاروباری اداروں میں قیادت کی ایک تہائی پوزیشن خواتین کو دینا چاہتی ہے جس کیلئے حکومت کاروباری اداروں پر زور دے رہی ہے کہ وہ 2025 تک کم از کم ایک خاتون کو ایگزیکٹو کے طور پر مقرر کریں۔

    خواتین 2021 میں جاپان میں 13.2 فیصد انتظامی عہدوں پر فائز تھیں جو کہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کے اراکین میں سب سے کم ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان اور ایران تنازعات سفارتی اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں، افغان طالبان
    Next Article حملے سے روز قبل بھارتی وزیرخارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.