تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے لئے پارٹی ووٹرز کی رائے شماری، ٹرمپ سب سے آگے نکل گئے
    امریکہ

    صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے لئے پارٹی ووٹرز کی رائے شماری، ٹرمپ سب سے آگے نکل گئے

    adminadminجنوری 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سال 2024 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں آئیووا کاکسز جیت کر سب سے آگے نکل گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں رواں برس ہونے والے صدارتی الیکشن میں رجسٹرڈ ووٹرز اپنی اپنی جماعت کے امیدواروں میں کسی ایک کو پارٹی امیدوار منتخب کرنے کے مرحلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ریپبلکن پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 4 مضبوط امیدوار ہیں جن میں نکی ہیلی بھی شامل ہیں جو اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر ہیں۔

    امریکی ریاست آئیووا میں ہونے والے ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے لیے پارٹی ووٹرز نے رائے شماری میں حصہ لیا جس میں ٹرمپ 51 فیصد ووٹ لے کر سب سے آگے نکل گئے۔

    ٹرمپ کو 56 ہزار سے زائد ووٹ پڑے اور 40 میں سے کم از کم 20 مندوبین نے ان کا ساتھ دیا جب کہ دوسرے مضبوطو امیدوار ڈی سینٹس ثابت ہوئے جنھیں 23 ہزار سے زائد ووٹ ملے اور 8 مندوبین نے حمایت کی۔

    نکی ہیلی تیسری مضبوط امیدوار ثابت ہوئیں جن پر 21 ہزار سے زائد ووٹرز اور 7 مندوبین نے اعتماد کا اظہار کیا۔ اس طرح یہ مقابلہ ٹرمپ بھاری اکثریت سے جیت گئے۔

    اس اہم معرکے کو سر کرنے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2016 اور 2020 کے بعد 2024 میں بھی مسلسل تیسری بار اپنی جماعت ریپبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگوگل کی جانب سے پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ کا صفحہ جاری
    Next Article کورونا جے این ویریئنٹ کے مزید دو کیسز رپورٹ، تعداد سات ہوگئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.