تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » غیر شرعی نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی
    پاکستان

    غیر شرعی نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    adminadminجنوری 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگائی گئی، بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئیں۔

    بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس کی وکیل مدعی راجہ رضوان عباسی نے مخالفت کی۔

    وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ آخری سماعت پر میڈیکل پیش کیا گیا نہ اس سماعت پر میڈیکل پیش کیا گیا، ملزموں کی جانب سے مقدمے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے اور وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

    وکیل صفائی عثمان گل نے کہا کہ آپ حکم دیں تو میڈیکل رپورٹ بھی پیش کردی جائے گی، دوران سماعت وکلا صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کی آئندہ سماعت پر حاضری کی یقین دہانی کرائی گئی، عدالت نے وکلاء کی یقین دہانی پر بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی، غیر شرعی نکاح کیس میں منگل کو ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے دم توڑ گئے
    Next Article بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز مرکزی سیکرٹریٹ منتقل کرنے کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.