مالے:بھارت اور مالدیپ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت کو اپنی فوجیں مالدیپ سے نکالنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
اس حوالے سے مالدیپ کا کہنا ہے کہ بھارت مالدیپ کے علاقے سے بھارتی فوجیوں کو 15 مارچ تک واپس بُلا لے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ حکام کی بھارتی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے مالدیپ کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر محمد معیزو کی پالیسی کے تحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے خبر پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ میں 100 کے قریب بھارتی فوجیوں کا دستہ تعینات ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ میں نئے صدر محمد معیزو کی حکومت بننے کے بعد سے بھارت مالدیپ تعلقات کشیدہ ہیں۔