تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نیوز ی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دیدی
    کھیل

    نیوز ی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دیدی

    adminadminجنوری 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آکلینڈ: کیویز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوں کو شکست دیدی پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹاکرے میں قومی ٹیم 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 180 پر ڈھیر ہو گئی پہلا میچ 46 رنز سے کیویز نے اپنے نام کر لیا۔

    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم 33 کے مجموعے پر صائم ایوب 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر رن آوٴٹ ہو گئے۔

    محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر ٹم ساوٴتھی کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہو گئے، فخر زمان 15 رنز بنا سکے۔

    افتخار احمد 24 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، اعظم خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی، سابق کپتان بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر شاہین آفریدی نے کونوے کو کیچ آوٴٹ کرا دیا تاہم اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین آفریدی نے 24 رنز دے دیئے۔

    فن ایلن عباس آفریدی کا شکار بنے انہوں نے 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی نے آوٴٹ کیا۔

    پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کئی آسان کیچز ڈراپ اور مس فیلڈنگ کی گئی جس کا کیوی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز پر گری جب کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گلین فلپس کی صورت جب گری جب عباس آفریدی کی گیند پر بابر اعظم نے انہیں صرف 19 رنز پر کیچ آوٴٹ کردیا، اس کے بعد پچ پر موجود ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    جس کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیمپن 26، ایڈم ملن 10 اور ایش سودھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹم ساوٴتھی 6 اور میٹ ہنری صفر پر ناٹ ا?وٴٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ ا?فریدی اور ڈیبیو کرنے والے نوجوان پیسر عباس ا?فریدی نے 3، 3 جبکہ حارث روٴف نے 2 کھلاڑیوں کو ا?وٴٹ کیا۔

    قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین ا?فریدی نے کہا کہ پچ باوٴلنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے پہلے باوٴلنگ کو ترجیح دی، کوشش ہوگی نیوزی لینڈ کو کم سے کم رنز تک محدود کر سکیں۔
    اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ بدقسمتی سے مچل سینٹنر ٹیم میں شامل نہیں ہیں، پاکستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    قومی سکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، حارث روٴف اور عامر جمال شامل تھے۔ان کے علاوہ ازیں آج ے میچ میں اسامہ میر اور نوجوان فاسٹ باوٴلر عباس آفریدی کا ڈیبیو ہوا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپمین، ایڈم ملن، ایش سودھی، میٹ ہنری، ٹیم ساوٴتھی، بین سیئرز شامل تھے

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسابق سپیکر خیبرپختونخوا سمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت منظور
    Next Article عام انتخابات تین ماہ تک ملتوی کرانے کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.