تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عام انتخابات تین ماہ تک ملتوی کرانے کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع
    پاکستان

    عام انتخابات تین ماہ تک ملتوی کرانے کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع

    adminadminجنوری 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: عام انتخابات کو سیکیورٹی چیلنجز کے سبب تین ماہ تک ملتوی کرانے کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

    الیکشن 2024ء کے التوا سے متعلق یہ قرارداد ا?زاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری کی تعمیل کے مراحل کے حوالے سے انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں مسلسل اضافے پر یہ ایوان گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات جن میں بشمول شمالی وزیرستان، باجوڑ، صوابی اور تربت میں مسلح حملے ہوئے جس کے نتیجے میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخاب لڑنے والے ایک بزرگ قوم پرست سیاست دان شدید زخمی بھی ہوئے اور ایک امیدوار جاں بحق ہوئے۔

    متن میں کہا گیا ہے کہ ان واقعات کی وجہ سے ملک بھر میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے، امیدواروں کی رہائش گاہوں اور انتخابی مہم کے دفاتر میں دھمکیوں والے پمفلٹس کی تقسیم موجودہ سیکورٹی چیلنجوں میں ایک اور پریشان کن حد تک اضافہ سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے۔

    متن کے مطابق ایوان بالا تسلیم کرتا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد ایک آئینی ذمہ داری ہے، آئین یکساں طور پر انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ ہونے اور تمام شراکت داروں کی حفاظت اور بلا رکاوٹ شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیتا ہے۔ آئین جہاں آزادانہ انتخابات کے انعقاد کویقینی بنانے پر زور دیتا ہے وہاں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے بنیادی حق کو یقینی بناتا ہے۔

    سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل (9) اس امر کی اہمیت کو اجا گر کرتا ہے کہ یہ بنیادی حق ہے جو ہر حال میں ریاست کو فراہم کرنا ہے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری قرار دیا گیا ہے، ایوان بالا الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات کو تین ماہ کے لیے ملتوی کردیں۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ التوا کی مدت کے دوران، ایوان بالا حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فعال طور پر ایسے حالات پیدا کرے جو تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنائے، اسی سلسلے میں سلامتی کے خدشات کو دور کرنا شمولیت کی فضا کو فروغ دینا اور دھمکیوں سے آزادی کی ضمانت دینا وغیرہ شامل ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنیوز ی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دیدی
    Next Article ن لیگ کی لاہور میں آئی پی پی کے ساتھ 3 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.