راولپنڈی :بانی چیئرمین پی ٹی آئی آبائی حلقہ این اے 89 میانوالی سے بھی آوٴٹ ہوگئے ،الیکشن ٹربیونل راولپنڈی نے کاغذات نامزدگی مسترد کیئے جانے کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے اعتراضات درست قرار دے دئیے اس حلقہ سے بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی 8 فروری کو انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
الیکشن ایپلٹ ٹربیونل راولپنڈی کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر 7 جنوری کو سماعت مکمل کر کے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔
ریٹرننگ آفیسر نے توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کئے تھے جس کے خلاف بانی کے وکلاء نے اپیل دائر کی تھی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ اور اعتراضات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی جو الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی۔
وکلاء کا فیصلہ بعد کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کے اس فیصلہ کو ہائی کورٹ کے لارجر بنچ میں چیلنج کریں گے وہاں سے ہمیں انصاف کی توقع ہے۔