تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آواز اور نہ باجے ’’خاموش بارات‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
    بین الاقوامی

    آواز اور نہ باجے ’’خاموش بارات‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    adminadminجنوری 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اترپردیش:شادی ہو اور ڈھول، باجے، گانا، شور شرابہ نہ ہو ایسا ممکن نہیں لیکن ایک ایسی منفرد خاموش بارات ہوئی جس کے شرکاء سناٹے میں ناچتے رہے۔

    بھارت میں گزشتہ دنوں ایسی بارات نکالی گئی ہے جس میں باراتی ہلہ گلا اور رقص تو بھرپور کر رہے ہیں لیکن منظر بالکل خاموش ہے اور وہاں نہ گانے کی آواز اور نہ باجے بجائے جا رہے ہیں، اس انوکھی بارات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    اس منفرد بارات کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک بھارتی انفلوئنسر شیوانگی نے شیئر کی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ بارات میں شریک ہیں اور کانوں پر ہیڈ فون لگائے خوب ڈانس کر رہی ہیں۔

    اس بارات میں صرف شیوانگی اور ان کے دوست ہی نہیں بلکہ دیگر باراتیوں نے حتیٰ کہ دلہا نے بھی ہیڈ فون لگا رکھا ہے تاہم دلہا میاں گھوڑے پر سوار ہیں جبکہ تمام نیچے تمام باراتی رقصاں ہیں۔

    شیوانگی شِیوہارے نے اپنی اس ویڈیو کو ’’نئے عہد کی خاموش بارات‘‘ کا عنوان دیا ہے ساتھ ہی پوسٹ میں لکھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ڈی جے پارٹی میں شریک ہوں گی۔

    انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے استفسار کیا کہ کیا آپ بھی ایسی کسی پارٹی میں شریک ہونا چاہیں گے؟

    یہ دلچسپ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اب تک ساڑھے 7 لاکھ افراد دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔

    نیکتا سینگر نے اس بارات سے مثبت پہلو ڈھونڈتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ شور کی آلودگی سے لوگوں کو بچا رہے ہیں۔

    کچھ صارفین کو تشویش بھی ہوئی کہ اگر یہ سب رائج ہوگیا تو پھر ڈھول باجے والے کیا کریں گے اور گلی میں بارات کی آواز سن کر گھر میں ناچنے والوں کا کیا ہوگا۔

    ایک صارف شرے سنگھ نے تبصرہ کیا کہ اس طرح سے راستے میں خاموش ماحول میں ناچنے پر لوگ پاگل ہی سمجھیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن
    Next Article کے پی حکومت کا اہم اقدام،گھر بیٹھے ڈومیسائل بنوانے کیلئے آن لائن نظام متعارف
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.