نیویارک : یورپی یونین خارجہ اور سلامتی امور کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان کو جنگ میں گھسیٹنے سے باز رہے ۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے اسرائیل اور لبنان بارڈر پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اسرائیل کا حماس کی اتحادی تنظیم حزب اللہ سےتصادم بھی دن بدن سنگین ہورہاہے ۔
جوزپ بوریل نے لبنان میں اپنے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچنا انتہائی ضروری ہے ، اسرائیل نے اپنی پالیسی نہ بدلی تو مشرق وسطی کو جنگ سے محفوظ رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
وہ ان دنوں خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر لبنان کے دورے پر ہیں۔
ان کے اس اہم دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے تفصیلی دورے پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔