تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان
    بین الاقوامی

    اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان

    adminadminجنوری 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیروت: حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون حملے میں ساتھیوں سمیت حماس کے نائب سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

    حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے سینئر رہنما صالح العاروری کی شہادت سے اب لبنان، یمن، شام اور عراق میں مغرب کے خلاف ہماری مزاحمت تیز ہوگی، بیروت میں حملہ لبنان کے دل پر حملہ ہے۔

    بیروت کے مرکز میں حماس رہنما پر حملے کو لبنان کے عوام، سکیورٹی اور خودمختاری پر حملہ قراردیتے ہوئے حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اس حملے کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ صالح العاروری اور ساتھیوں کا لبنان میں قتل ہونا اسرائیل کی خطرناک جارحیت ہے، اسرائیل کے اس جرم کو ایسے ہی نظرانداز نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کا بھرپور بدلہ لیا جائے گا۔

    ادھر لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں ناکامی کے بعد لبنان کو محاذ آرائی کے نئے مرحلے میں لے جانا چاہتا ہے، لبنان اسرائیلی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کرے گا۔
    ایران نے بھی اسرائیل کو خبردار کر دیا ہے کہ حماس رہنما کا قتل اسرائیل کے خلاف مزاحمت مزید بڑھائے گا۔
    اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ حماس رہنما کی ہلاکت کے بعد صورتحال انتہائی پریشان کن ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے دانیہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے سییئر رہنما شہید ہوگئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجسٹس مظاہر نقوی نے شوکاز نوٹس پر اپنا جواب جمع کرادیا
    Next Article صدر مملکت نے ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.