اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار شعیب شاہین کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے کام کا آغاز کردیاکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔
الیکشن ٹریبونل جسٹس ارباب محمد طاہر کل سماعت کریں گےتحریک انصاف کے امیدوار شعیب شاہین نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تین قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھےریٹرننگ افسر نے تینوں حلقوں سے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں شعیب شاہین کا ریٹرنگ افسر کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
ریٹرننگ افسر کا تیس دسمبر کا حکم کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔