تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی کا فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
    سیاست

    تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی کا فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

    adminadminدسمبر 31, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کے پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزرا اور ارکان اسمبلی کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چلینج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزرا اور ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش اور اس کے نتیجے ان کے انتخابات کے لئے جمع کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

    پشاور ہائیکورٹ میں درخواستیں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین اسمبلی و صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی، سلیم الرحمان،میاں شرافت علی ، گل ظفر خان ، انور زیب، ہمایون خان ،فضل حکیم اور دیگر نے سید سکندر حیات شاہ اور محمد عادل خان (سینئر) ایڈووکیٹس کی وساطت دائر کی ہے۔

    درخواستوں میں صوبائی حکومت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ،آئی جی پی اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم سابق ارکان پارلیمنٹ اور پرامن شہری ہیں، مختلف اضلاع کی ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹیز نے نام شیڈول فور میں ڈالنے کی سفارش کی ہے اور ان سفارشات کو بنیاد بنا کر متعلقہ ریٹرنگ افیسر ز نے درخواست گزاروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

    درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پرامن شہری ہیں اور شیڈول فور میں کسی کا نام شامل ڈی آئی سی سی کا چیئرمین ڈپٹی کمشنر ہوتا ہے۔

    رٹ پٹیشن کے مطابق درخواست گزاروں کے کاغذات نامزدگی اس بنا پر مسترد کئے گئے ہیں کہ ان کے نام ڈی آئی سی سی نے شیڈول فور میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

    یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیڈول فور میں نام ڈالنے کے لئے ضروری ہے کہ جس کا نام فہرست میں ڈالا جارہا ہے وہ کسی دہشت تنظیم کا رکن ہوں یا اسکے لئے فنڈنگ کرتا ہوں۔

    درخواست گزار سابق ممبران اسمبلی ہے یہ کیسے جرائم پیشہ ہوسکتے ہیں۔وہ تو خود ماضی میں دہشتگردی سے متاثرہ ہے۔

    درخواستوں میں استد عا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ ضلعی انتظامیہ کے سفارشات کو کالعدم کریں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاہم ترین ذمہ داری سنبھالنے کے باوجود سہیل تنویر بطور کرکٹر بھی ان ایکشن،امریکی لیگ کھیلنے لگے
    Next Article میری واضع کامیابی دیکھ کر مجھے نااہل قرار دیا گیا، اپنا حق نہیں چھوڑوں گا، شیخ رشید
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.