تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری بمباری ، مزید 165 فلسطینی شہید
    بین الاقوامی

    غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری بمباری ، مزید 165 فلسطینی شہید

    adminadminدسمبر 31, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ :غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ جاری ہے، خان یونس، رفاہ اور جبالیہ میں وحشیانہ بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165 فلسطینی شہید ہوگئے ۔

    سفاک فوج نے ایک بار پھر غزہ پٹی پر زمینی، فضا اور سمندر سے راکٹ برسا دیے، غزہ کے علاقوں خان یونس، رفاہ اور جبالیہ میں بمباری سے 250سے زائد شہر ی زخمی ہوگئے ، 7 اکتوبر سے لے کر اب تک مجموعی تعداد 21 ہزار 672 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 56 ہزار 165 زخمی ہو ئے ۔

    اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمینی حملوں کے دوران جن فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے، ان میں 99 شہری غزہ کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز ہیں۔

    غزہ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کے 65 ہزار گھر مکمل تباہ اور 2 لاکھ 90 ہزار مکانات ناقابل رہائش ہوچکے ہیں ، فلسطینی حکام نے واضح کیا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کے 70 فیصد گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔

    امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کی تباہی جدید ریکارڈ میں بد ترین تباہی بن رہی ہے۔

    غزہ میں سخت سردی میں سہولیات کے فقدان، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ، ڈائیریا ، چکن پاکس اور سانس کے امراض بڑھنے لگے ہیں جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ادویات نہ پہنچائی گئیں تو بیماریاں مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں حماس جنگجوؤں کی اسرائیلی فوج سےشدید جھڑپیں بھی جاری ہیں ، زمینی آپریشن کے دوران20اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ صیہونی فوج نےایک میجر اورایک کیپٹن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، زمینی جنگ میں 170سے زائداسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوچکے ہیں ۔

    ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے خوف سے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی قبضے کے پرانے منصوبے پر ایک بار پھر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر مہینوں تک جاری رہنے والی اس جنگ میں حماس پر فتح حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اسرائیل ایک بار پھر غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر کنٹرول سنبھال لے۔

    دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں سے دشمنوں والا سلوک کر رہی ہے، غزہ کے ساتھ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کا قتل عام اور ان کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

    ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے اسرائیل سے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے والے حملے بند کرنے اور غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زائد ہو گئی
    Next Article برطانیہ کی جانب سے متعدد مسلم ممالک کیلئے ویزا فری انٹری سے متعلق بڑا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.