تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیل کی قبرص کے راستے غزہ تک امداد پہنچانے کی ابتدائی منظوری
    بین الاقوامی

    اسرائیل کی قبرص کے راستے غزہ تک امداد پہنچانے کی ابتدائی منظوری

    adminadminدسمبر 29, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب : اسرائیل نے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے لیے قبرص کو سمندری گزرگاہ بنانے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان میں بتایا کہ اس تجویز پر ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے بات چیت جاری تھی ، جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں بڑی مقدار میں امداد پہنچانا ہے۔

    غزہ میں لگ بھگ 24 لاکھ افراد پانی، خوراک، ایندھن، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی دائمی قلت کا شکار ہیں، اسرائیل نے 83 دنوں سے جاری بربریت میں 21ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 55 ہزار سے زیادہ کو زخمی کردیا ہے۔

    غزہ کی پٹی کی تقریبا ساری آبادی بے گھر ہوگئی ہےجبکہ عالمی اداروں نے غزہ کی پٹی میں قحط کے خطرے سے خبردار کر رکھا ہے۔

    گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی جس میں غزہ کے لیے انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور ھیات نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اصولی طور پر ایک ایسے نظام سے اتفاق کیا ہے جو بین الاقوامی امداد کو براہ راست غزہ کی پٹی تک پہنچانے سے قبل قبرص میں اسرائیل کو اس سامان کی جانچ کی اجازت دے گا اس طریقہ کار کی ابتدائی منظوری دی گئی ہے لیکن ابھی بھی کچھ لاجسٹک مسائل حل ہونا باقی ہیں۔

    گزشتہ ہفتے اپنے دورہ قبرص کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے غزہ کے لیے سمندری راستے سے بھیجی جانے والی انسانی امداد کے لیے عملی اور تیز رفتار راستہ تلاش کرنے کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکویت اورمصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آ گئے
    Next Article سابق صدر ٹرمپ کولوراڈو کے بعد ایک اورامریکی ریاست سے الیکشن کیلئے نااہل
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.