تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں،کوئی کارکن شہید ہوا تو چیف جسٹس، الیکشن کمشنر ذمہ دار ہوں گے،مولانا فضل الرحمان
    سیاست

    امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں،کوئی کارکن شہید ہوا تو چیف جسٹس، الیکشن کمشنر ذمہ دار ہوں گے،مولانا فضل الرحمان

    adminadminدسمبر 28, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں، اگر میرا کوئی کارکن شہید ہوا تو چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ذمہ دار ہوں گے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، 75 سال گزر گئے، پاکستان کو اسلامی مملکت کی شناخت دی جائے، عوام سے ہمارا رابطہ اور تعلق نظریات کی بنیاد پر ہے، نائن الیون کے بعد حکمرانوں کی ترجیحات اسلامی پاکستان نہیں رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چھیننا اصولی طور پر غلط ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی، انہیں پراجیکٹ کرنے کیلئے کام ہو رہا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر شیڈول جاری کرنا ہے تو الیکشن کمیشن کیسے آزاد ہوا؟، الیکشن کا ماحول مانگنا میرا حق ہے، ایسی بات کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے الیکشن کی مخالفت کر رہا ہوں، کیا ہم اس صورتحال پر بات بھی نہ کریں کہ الیکشن کا ماحول تو دیا جائے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ دو صوبوں میں بدامنی کا ماحول ہے، ہم نے ہمیشہ کہا الیکشن میں یکساں اور پرامن ماحول ہونا چاہیے، فاٹا میں انضمام کا تجربہ ناکام نظر آ رہا ہے، فاٹا کا عام آدمی پریشان ہے، فاٹا میں انضمام کے بعد وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا، فاٹا کےعوام کو سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت ہٹ دھرمی اور طاقت کے استعمال کے بجائے پرامن حل کی طرف آئے۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور استحکام کے قائل ہیں، بعض اوقات کچھ شکوے، شکایات پیدا ہو جاتی ہیں، افغانستان نے مجھے باضابطہ دورے کی دعوت دی ہے، پاکستان کا استحکام افغانستان کی ضرورت ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری سے فلسطین میں 20 ہزار سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں، دنیا کو اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے، امریکہ، یورپ ایک طرف انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کواسرائیل کے جنگی جرائم پرآواز بلند کرنی چاہیے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
    Next Article نوازشریف صرف بانی پی ٹی آئی نہیں کسی اور کو بھی الیکشن نہیں لڑنے دے رہا،بیرسٹر گوہر
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.