تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
    سیاست

    شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

    adminadminدسمبر 28, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: راولپنڈی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے شاہ محمود قریشی کا 30 روز کا ریمانڈ مانگ لیا۔

    سماعت کے آغاز میں شاہ محمود قریشی نے ہتھکڑیوں میں جکڑے ہاتھ بلند کر کے جج کو دکھائے۔شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا سے ریکارڈ منگوا لیں میں کراچی میں موجود تھا، میری بیوی آغا خان ہسپتال میں تھیں جن کے پاس میں موجود تھا، مجھے سپریم کورٹ کے تین ججز نے رہا کرنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مجھے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ رات مجھے گرفتار کیا جاتا ہے صبح آکر کہا جاتا ہے آپ کو رہا کر رہے ہیں، میں نے کہا کیا وجہ ہے جس پر کہا جاتا ہے کہ کیس میں سقم ہے، مجھے ایک حکمنامے کے بعد گرفتار کیا جاتا ہے پھر آرڈر واپس لیا جاتا ہے، مجھے 26 دسمبر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا پھر ہاتھ سے تاریخ کاٹ کر 27 لکھا گیا، ابھی جیل کی حدود میں تھا کہ پنجاب پولیس گرفتار کرنے پہنچ گئی۔

    شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ میں پانچ بار ممبر اسمبلی رہا، ایس ایچ او نے مجھے مکا مارا اور لات ماری، ایس ایچ او نے مجھ پر تشدد کیا، مجھے سینے میں تکلیف ہوئی گھنٹوں تک ایس پی سے درخواست کی کہ ہسپتال لے جاوٴ، میں نے منتیں کیں مجھے سینے میں تکلیف ہے لیکن ڈاکٹر کے پاس نہ لے جایا گیا، ایک ڈاکٹر کو بلایا جس کے پاس محض بلڈ پریشر دیکھنے کی مشین تھی۔

    سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجھ سے بیان لینا چاہا لیکن میں نے وکلاء کے سامنے بیان دینے کا فیصلہ کیا، مجھے سخت ترین سردی میں رکھا گیا، رات نیند تک نہ آئی، مجھے جسمانی اور ذہنی طور پر ٹارچر کیا گیا اور تشدد کیا گیا، میں نے پاکستان کی نمائندگی کی، ہر جگہ پاکستان کی صفائیاں دیں، میرے ساتھ اب یہ سلوک کیا جا رہا ہے اور میں کئی ماہ سے جیل میں ہوں، کیا یہ انصاف ہے مجھ پر تشدد ہوا، اوپر اللہ نیچے آپ کا قلم ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تقریر میں کہا قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، میں نے کہا کسی کی دہلیز عبور نہیں کرنی، میں نے بیان میں کہا تھا کہ فیملیز کے ہمراہ پرامن احتجاج کریں، ایک بہت ذمے دار آدمی نے مجھے کہا کہ چھانٹ کر دیکھا آپ صاف ہیں، آپ کو اکیلے میں بتا سکتا ہوں کس طاقتور ترین شخص نے کہا آپ کا 9 مئی میں کردار نہیں، وہ شخص اس پورے نظام کے کرتا دھرتا ہیں جنہوں نے کہا آپ 9 مئی میں ملوث نہیں، میرا پورا بیان سامنے لایا جائے جو یہاں ہے۔

    وکیل تیمور ملک نے جج سے شاہ محمود قریشی کی ہتھکڑیاں کھولنے کی درخواست کی جس کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے شاہ محمود قریشی کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دے دیا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کو کوئی پولیس والا کک نہیں مار سکتا نہ ہی تشدد کر سکتا ہے۔

    عظیم پاکستانیوں آج آپ کو پاکستان کے لیے باہر نکلنا ہو گا، شاہ محمود کے ویڈیو بیان کا ٹرانسکرپٹ پڑھا گیا، پاکستانیوں اپنے بچوں اور فیملی کے ہمراہ نکلیں، نکلیں تاکہ بہتر مستقبل کی بنیاد بنائی جا سکے۔

    وکیل علی بخاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی کیس میں ضمانت دے دی تھی، شاہ محمود کے تشدد کے بیان کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اسے قلمبند کیا جائے، جب تقریر مل گئی اور ڈیٹا سب مل گیا اب میرے موکل کو کیوں گرفتار رکھا جا رہا ہے، میرے موکل کو بنیادی ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا تھا، میرے موکل کا مقدمے میں نام نہیں ہے۔

    وکیل علی بخاری نے کہا کہ سپلیمنٹری کیس میں سزا نہیں ہوتی ڈسچارج کیا جاتا ہے، 11 مئی کو میرے موکل کو 3 ایم پی او کے تحت گلگت بلتستان ہاوٴس سے گرفتار کیا گیا، ایم پی او کے تحت گرفتاری کے حکم کو ختم کر کے شاہ محمود کو رہا کیا گیا، جی ایچ کیو کیس میں 12 ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، عدالت میں پیش تقریر 16 ستمبر کی ہے، اس کا 9 مئی سے کیسے تعلق ہو سکتا ہے، یہ کیس جس نوعیت کا ہے اسے ڈسچارج کیا جائے۔

    پراسیکیوٹر اکرم امین نے کہا کہ یہ 9 مئی کی ویڈیوز ہیں جو 16 ستمبر کو ہمیں موصول ہوئیں، یہ تقریر ہے اس کے منفی اور مثبت پہلو ہم دیکھیں گے۔

    بعدازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سناتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جس کے بعد پولیس سابق وزیر خارجہ کو لیکر روانہ ہو گئی۔

    ادھر 7 تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی عدالت پہنچ گئے اور تمام ایس ایچ اوز نے شاہ محمود قریشی کی مزید 12 مقدمات میں گرفتاری ڈالتے ہوئے انہیں جی ایچ کیو، آرمی میوزیم حملہ، حساس ادارہ دفتر حملہ، میٹرو بس سٹیشن جلانے سمیت تمام مقدمات میں ملزم نامزد کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔

    قبل ازیں سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی حصار میں ہتھکڑی لگا کر جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا۔

    شاہ محمود قریشی کی عدالت میں پیشی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور ضلع پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تعینات ہے، صحافیوں کو بھی جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلاہور ہائیکورٹ کا صنم جاوید کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ڈی سی لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
    Next Article امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں،کوئی کارکن شہید ہوا تو چیف جسٹس، الیکشن کمشنر ذمہ دار ہوں گے،مولانا فضل الرحمان
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.