تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بلاول بھٹو کا ساتھ دیں تاکہ وہ وزیراعظم بن جائے، مراد علی شاہ
    سیاست

    بلاول بھٹو کا ساتھ دیں تاکہ وہ وزیراعظم بن جائے، مراد علی شاہ

    adminadminدسمبر 27, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالے ڈر کے چھپتے نہیں، ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرتے ہیں۔بلاول بھٹو کا ساتھ دیں تاکہ بلاول بھٹو وزیراعظم بن جائے۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے لئے جمع ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 27 دسمبر 2007ء کو پوری دنیا کی لیڈر شہید بی بی کو چھین لیا گیا تھا۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ جب مشکل وقت آیا تو سب ملک چھوڑ کر چلے گئے لیکن آصف زرداری، بلاول بھٹو نے مقابلہ کیا، انشا اللہ یہ ہماری لیڈر شپ ہے جو پاکستان میں جمہوریت قائم کرے گی۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو دوبارہ ملک میں واپس آئے وہ کہیں گے ’’مجھے کیوں بلایا‘‘، 8 فروری کو ہونے والا فیصلہ میں یہاں دیکھ رہا ہوں، آپ نے گھر گھر جا کر بلاول، زرداری اور شہید بی بی کا پیغام دینا ہے، آج ہم 2024ء کے الیکشن کی افتتاحی مہم کا آغازکررہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما ءنثار کھوڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو میرے لئے آپ کے لئے کبھی بھی جان جوکھوں میں ڈالنے سے باز نہ آئیں، شہید بی بی نے باپ کا چہرہ نہیں دیکھا تو کہتی تھیں میں پاکستان کی زنجیر بنوں گی، شہید بینظیر بھٹو کہتی تھیں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا ساتھ دیں تاکہ بلاول بھٹو وزیراعظم بن جائے، آصف زرداری 14 سال جیل میں رہے تو ہنستے رہے، مضبوط وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ عوام ہوتی ہے۔

    نثار کھوڑو نے کہا کہ ہمارے لئے 18 ویں ترمیم پیپلزپارٹی نے دی، جب اتنے لوگ اکٹھے ہو جائیں تو ہمیں کسی لیول پلیئنگ فیلڈ کی ضرورت نہیں، میرے جوان دیکھیں گے اس کرسی پر بینظیر بھٹو بیٹھی تھیں اس پر بلاول زرداری بیٹھے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعثمان ڈار کی والدہ کے الزامات، خواجہ آصف نے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
    Next Article بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کا ٹرائل روک دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.