پشاور: ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تعینات کیے گئے ریٹرننگ آفیسر کو معطل کردیا۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 کوہاٹ کے ریٹرننگ آفیسر کے تقرر کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس فضل سبحان نے کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ پی کے 91 کوہاٹ 2 کے ریٹرننگ آفیسر عثمان اشرف ہیں اور ان کی جگہ اب عرفان مروت کو تعینات کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے خود پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی عائد کی ہے۔ عثمان اشرف ریٹرننگ آفیسر ہے، ان کی جگہ دوسرے ریٹرننگ آفیسر کو لایا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر امتیاز قریشی اور سابق ایم پی اے داؤد شاہ کی ریٹرننگ آفیسر کی تقرری کے خلاف درخواست پر عرفان مروت کی بطور ریٹرننگ آفیسر پی کے 61 تعیناتی کا اعلامیہ معطل کردیا۔