لندن /برلن/نیویارک:غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں کے خلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق لندن میں اسرائیل کے خلاف بڑا مظاہرہ ہوا، سویڈن میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے شہریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی سیکڑوں افراد نے فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جبکہ نیدرلینڈ میں بھی شہریوں کا فلسطینی پرچم کے ساتھ اسرائیل کے خلاف مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
نیو یارک میں یہودی اور مسلم کمیونٹی نے مشترکہ طور پر اسرائیل کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے صدر جوبائیڈن کا خون آلود پتلا اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے قتل عام میں اسرائیل کو امریکہ کی آشیرباد حاصل ہے۔