تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انڈونیشیا میں چین کے پلانٹ میں دھماکا،غیرملکیوں سمیت 12 افراد ہلاک،39 زخمی
    بین الاقوامی

    انڈونیشیا میں چین کے پلانٹ میں دھماکا،غیرملکیوں سمیت 12 افراد ہلاک،39 زخمی

    adminadminدسمبر 24, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جکارتا: انڈونیشیا میں چین کے فنڈ سے چلنے والے نکل دھات کے پروسسینگ پلانٹ کا فرنس زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صنعتی علاقے سولاویسی میں واقع پی ٹی انڈونیشیا سنگشن اسٹین لیس اسٹیل فیکٹری کے پروسیسنگ پلانٹ کے فرنس میں لگنے والی آگ پر صبح تک قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

    دھماکا فرنس کی مرمت کے دوران ہوا جب آتش گیر مائع بھڑک اٹھا اور اس کے بعد ہونے والے دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے۔

    آگ کے شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بمشکل آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران پلانٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

    جس پلانٹ میں دھماکا ہوا وہ چین کے فنڈز سے چلتا تھا تاہم یہاں زیادہ تر مقامی افراد ہی ملازمت کرتے تھے۔

    امدادی کاموں کے دوران 50 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 12 اموات کی تصدیق کردی گئی جن میں 5 غیرملکی اور 7 انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

    زخمیوں میں سے 13 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    چین کی انڈونیشیا میں سرمایہ کاری نے بے امنی کو بھی ہوا دی ہے۔جنوری میں اسی صنعتی ایریا میں نِکل اسمیلٹنگ پلانٹ میں ایک چینی شہری سمیت دو مزدوروں کو حفاظتی حالات اور تنخواہوں پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleٹک ٹاکر صندل خٹک کی سیاسی میدان میں انٹری، کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
    Next Article بیلجیئم میں کرسمس ٹری گرنے سے خاتون ہلاک
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.